صفر

نفلی عبادات: شب اول ماہ صفر میں بعد نماز عشاء ہر مسلمان کو چاہئے کہ چار رکعت نماز نفل اس طرح پڑھے کہ پہلی رکعت میں بعد سورۃ فاتحہ پندرہ بار سورۃ کافرون اور دوسری میں سورۃ اخلاص پندرہ بار اور تیسری میں سورۃ فلق پندرہ بار اور چوتھی میں سورۃ ناس پندرہ بار پڑھے۔ بعد سلام کے ایک بار اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ کہے پھر ستر بار درود شریف پڑھے تو اللہ تعالیٰ اس کو ہر بلا اور ہر آفت سے محفوظ رکھے گا اور ثوابِ عظیم عطا فرمائے گا۔ (راحۃ القلوب) آخری چار شنبہ کے نوافل: صفر کے آخری بدھ کو بعد غسل کرے اور چاشت کے وقت دو رکعت نماز نفل پڑھے کہ ہر رکعت میں الحمد شریف کے بعد گیارہ گیارہ دفعہ قل ہو اللہ احد پڑے اور سلام پھیر کر یہ درود شریف ستر دفعہ پڑھے: اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِنِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَ اَصْحَابِہٖ وَ بَارَکَ وَ سَلَّمَ۔ راحۃ القلوب میں ہے کہ اس کے بعد یہ دعا پڑھے: اَللّٰھُمّ صَرِّفْ عَنِّیْ سُوْءَ ھٰذَا الْیَوْمِ وَاعْصِمْنِیْ سُوْءِہٖ وَنَجِّنِیْ عَمَّا اَصَابَ فِیْہِ مِنْ الشَّرُوْرِ وَمَالِکَ النَّشُوْرِ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ ط وَصَلَّی اللّٰہْ عَلٰی مُحَمَّدٍوَّ اٰلِہٖ الْاَمْجَادِ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ۔ دو رکعت نفل: آخری چہار شبنہ کو دو رکعت نفل یوں پڑھنا بھی درست ہے کہ نفل کی ہر رکعت میں سورۃ فاتھہ کے بعد تین تین بار قل ہو اللہ احد پڑھے۔ سلام کے بعد سورۃ الم نشرح، سورۃ والتین، سورۃ نصر اور سورۃ اخلاص اسی (80)مرتبہ پڑھے تو اللہ تبارک و تعالیٰ اس کی برکت سے اس کے دل کو غنی کردے گا۔ (جواہر غیبی) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔