انبیاء کرام کے گستاخوں ،پاکستان عوام اور افواج پاکستان کے درمیان نفرت پیدا کرنیوالوں کیخلاف افواج پاکستان ،آئی ایس آئی اور ان متعلقہ عسکری اداروں کی حمایت میں پر امن اجتماع
سید پرویز مشرف سمیت افواج پاکستان اور آئی ایس آئی کے سپہ سالار ہرگز غداری یا سنگین جرائم کے مرتکب نہیں ہیں .
امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار
سید پر ویز مشرف سمیت افواج پاکستان اور آئی ایس آئی کے سپہ سالار ہرگز غداری یا سنگین جرائم کے مرتکب نہیں ہوئے۔کروڑوںپاکستانی عوام ایک مخصوص لابی کے ظلم و ستم کاشکار ہورہے تھے ان کروڑوں عوام کی دعائوں سے جنرل پرویز مشرف اقتدار میں آئے۔اگر جنرل (ر)پرویز مشرف غدار ہیں تو ان کروڑوں پاکستانی عوام پر بھی غداری کا مقد مہ چلایا جائے ۔ہمیں بتایا جائے کیا افواج پاکستان کا کام صرف سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے ؟کیا پاکستان کی بقاء میں فوج کاکوئی کردار نہیں ؟عوام کو جواب دیا جائے،ہم پاکستانی افواج ،آئی ایس آئی اور ان کے متعلقہ حساس اداروں کیخلاف کی جانے والی سوچی سمجھی سازشوں کا منہ توڑ جواب دیں گے۔صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار
جھوٹ اور بہتان پرمبنی شرپسند لٹریچر کے پھیلائو کو نہ روکنا حکومت کی سنگین غفلت رہی ہے۔پیر افتخار احمد نقشبندی
اگر حکومت بروقت شرپسندعناصر کیخلاف کاروائی کرتی تو ملک میں موجود قتل و غارت اور مذہبی بدامنی پر کافی حدتک قابو پایا جاسکتاتھا۔ہارون جاوید ایڈووکیٹ ،لائیرز ونگ لاہور
آل پاکستان صوم و صلوٰة کمیٹیاں ،لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن (ر)انٹرنیشنل ،لائیرز ونگ، بین المذاہب امن اتحاد پاکستان کے اراکین اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لاہور کے مختلف گروپس کی جانب سے حمایت کا مکمل اعلان۔صوبائی کوآرڈینیٹر خواتین ونگ مس ظل ِہما
پاک افواج اور عسکری اداروں کے متعلق بیان بازی کرنے والے سیاست دان اپنی دکان داری نہ چمکائیں۔پیر محمد راشد نقشبندی
ملک پاکستان کو اس وقت بہت سے خارجی وداخلی خطرات درپیش ہیں جن سے ہر محب وطن پریشان ہے ایک مخصوص طبقہ جان بوجھ کر افواج پاکستان کیخلاف کھلے عام نازیبا الفاظ استعمال کرتاہے اور کبھی آئی ایس آئی سمیت دیگر عسکری اداروںپر الزام تراشیاں کرکے پوری دنیا میں ان کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے ۔پاکستان کی بقاء اور حفاظت پر مامور افواج پاکستان، اہم عسکری اور عوام میں دوری اور نفرت پیداکرنے والوں کے راستہ روکنا ہوگا۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان میں شامل سینکڑوں اولیاء اللہ اور ان سے وابستہ لاکھوں محبان وطن ،افواج پاکستان ،آئی ایس آئی اور سابق صدرو جنرل (ر)سید پرویز مشرف سمیت تمام سپہ سالار کیساتھ ہیں اور (خدانخواستہ )کسی بھی قسم کے ممکنہ خطرات میں تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی دعائیں اور عملی حمایت اپنے ساتھ پائیں گے۔ان خیالات کا اظہار امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار نے تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے زیر اہتمام ناصر باغ تا داتا دربار تک پرامن اجتماع کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بتایا جائے کہ کیا افواج پاکستان کا کام صرف سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے ؟کی اوہ ملک و قوم کی بقاء کے لیے کوئی کردار ادا نہ کرسکتے ؟کیا وہ ملکی سلامتی اور استحکام سے کھیلنے والوں کا لگام نہیں دے سکتے؟کیونکہ افوج پاکستان ملک و قوم کی حفاظت کا حلف اٹھاتے ہیں ۔لاثانی سرکا رنے کہا کہ کروڑوں پاکستانی عوام کی اکثریت ظلم و ستم کا شکار ہورہی تھی ایک مخصوص گروہ ان پر جھوٹے مقدمات کروا رہاتھاانہی کروڑوں عوام کی دعائوں سے جنرل پرویز مشرف ملک وقوم کے نجات دہندہ بن کر آئے نواز حکومت اس مخصوص لابی کا شکار تھی۔بار ہا تنظیم مشائخ عظام پاکستان نے نواز حکومت کی توجہ اس طرف دلوائی مگر حکمرانوں نے کوئی ایکشن نہ لیا ،اگر پرویزمشرف یہ اقدام نہ اٹھاتے توملک خانہ جنگی،فرقہ وایت اور عدم استحکام کا شکار ہو جاتا لہٰذا اس معاملے میں پرویز مشرف پر ہرگز غداری کا مقدمہ نہیں بنتا۔اگر جنرل مشرف پر غداری کا مقدمہ چلانا ہے تو پھر ان کروڑوں پاکستانی عوام پر بھی مقدمہ چلایا جائے۔ہم پاکستانی افواج آئی ایس آئی اور اس سے متعلقہ حساس اداروں کیخلاف کی جانے والی سوچی سمجھی سازشوں کا منہ توڑ جواب دین گے۔حضور اکرم ۖ ،خلفاء راشدین ،اہل بیت ،ازواج مطہراتاور اولیاء اللہ سے والہانہ عقیدت و محبت سے تعلق رکھتے ہوں کہ مسترد کر دیں اور استحکام پاکستان کے لیے متحد ہو کر ملک دشمن عناصر کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں ۔اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے پیر افتخار احمد صوبائی کو آرڈینیٹر نے کہاجھوٹ اور بہتان پر مبنی شرپسند لٹریچر کے پھیلائو کو نہ روکنا حکومت کی سنگین غفلت رہی ہے۔ایڈووکیٹ ہارون جاوید،لایئرز ونگ نے کہا کہ اگر حکومت بر وقت شرپسند عناصر کے خلاف کاروائی کرتی تو ملک میں موجود قتل و غارت اور مذہبی بد امنی پر کافی حد تک قابو پایا جا سکتاہے۔صوبائی کوآرڈینیٹر خواتین ونگ مس ظل ِ ہمانے کہا کہ آل پاکستان صوم صلوٰ کمیٹیاں ،لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن (رجسٹرڈ )انٹرنیشنل ،لائیرز ونگ،بین المذاہب امن اتحاد پاکستان کے اراکین اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لاہور کے مختلف گروپس کی جانب سے حمایت کا مکمل اعلان کرتے ہیں۔پیر محمد راشد نقشبندی نے کہا کہ پاک افواج اور عسکری اداروں کے متعلق بیان بازی کرنے والے سیاست دان اپنی دکان داری نہ چمکائیں ۔اجتماع کے اختتام پر صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار نے سابق صدر و جنرل (ر)پرویز مشرف سمیت، پاکستانی افواج اور آئی ایس آئی کے محب وطن سپہ سالاروں اورملک پاکستان کی بقاء و سلامتی کے لیے دعا فرمائی۔
پہلے احتساب پھر الیکشن ۔۔۔۔۔احتساب سے پہلے الیکشن نامنظور
کسی ایک لیڈر کوہٹادینے سے کرپشن کاخاتمہ ممکن نہیں بلکہ مکمل احتساب ہوناچاہیے۔صوفی مسعوداحمدصدیقی