کرپشن مکائو۔۔۔۔ملک بچائو
پہلے احتساب پھر الیکشن ۔۔۔۔۔احتساب سے پہلے الیکشن نامنظور
کسی ایک لیڈر کوہٹادینے سے کرپشن کاخاتمہ ممکن نہیں بلکہ مکمل احتساب ہوناچاہیے۔صوفی مسعوداحمدصدیقی
تمام سیاسی جماعتوں کے تمام اراکین،قومی اداروں، حکومتی عہدیداران وسرکاری افسران سمیت تمام بیوروکریٹس کامکمل اور شفاف احتساب ضروری ہے تاکہ ملک پاکستان سے کرپشن کوجڑ سے اکھاڑ اجاسکے کیونکہ کسی ایک لیڈر کوہٹادینے سے کرپشن کاخاتمہ ممکن نہیں بلکہ مکمل احتساب ہوناچاہیے۔ان خیالات کااظہار امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان وچیئرمین لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن (رجسٹرڈ)انٹرنیشنل صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار نے مورخہ 29-12-2011کو ملک گیر احتجاجی تحریک ''کرپشن مکائو،ملک بچائو ''کے سلسلے میں عظیم الشان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مذہبی منافرت پھیلانے والے لٹریچر پربھی مکمل پابندی ہونی چاہیے کیونکہ تفرقہ بازی اور مذہبی منافرت پھیلانے اور قتل وغارت میں ملوث جماعتوں نے اسلام اور پاکستان کوبہت بدنام کرکے رکھ دیاہے ان کیخلاف بھی فوری کاروائی ہونی چاہیے۔ پاکستان کے مانچسٹر میںبجلی، گیس کی لوڈشیڈنگ کامکمل خاتمہ ہونا چاہیے۔پاکستان کے تیسرے بڑے شہر میں اتنی زیادہ لوڈشیڈنگ اور گیس کی بندش سے لاکھوں مزدوروںکے گھروںمیں چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں اور ان کے منہ سے روٹی کانوالہ چھینا جارہاہے اس گھنائونی سازش کوختم کرناچاہیے اور ملک میں خوشحالی لائی جائے۔ریلی میں تنظیم مشائخ عظام پاکستان ،لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن ،بین المذاہب امن اتحاد پاکستان، ماہنامہ لاثانی انقلاب اور صوم وصلوة کمیٹیوںکے مرکزی عہدیداران اور امیران حلقہ صاحبان سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت فرمائی اور چیف جسٹس آف سپریم کورٹ افتخار محمد چوہدری سے مطالبہ کیا کہ کرپشن کے خاتمے کے لئے اپنا کردار اداکریں تاکہ ملک کوکرپشن سے پاک کرکے تعمیر وترقی کی راہ پر گامزن کیاجاسکے۔پیر احسان الحق ساجد معصومی نقشبندی(سیکریٹری نشرواشاعت تنظیم مشائخ عظام پاکستان)، پیر لیاقت علی نقشبندی ،پیر رانا محمد طاہر نقشبندی،پیر حاجی محمد افضل نقشبندی،پیر محمد خالد حنیف نقشبندی (رابطہ سیکریٹری تنظیم مشائخ عظام)،پیر ڈاکٹر محمد انور نقشبندی ،پیر مشتاق احمد نقشبندی ،پیر اعجاز احمد باباجی سرکار،پیر سید احمد ندیم نقشبندی ،پیر عتیق الرحمن نقشبندی سمیت کثیر تعداد میں لوگوںنے شرکت فرمائی۔ریلی پہاڑی والی گرائونڈ سے شروع ہوکرگیٹوں والاچوک ،سلیمی چوک ،جی ٹی ایس چوک سے ضلع کونسل ہال،پریس کلب پہنچی ۔
سید پرویز مشرف سمیت افواج پاکستان اور آئی ایس آئی کے سپہ سالار ہرگز غداری یا سنگین جرائم کے مرتکب نہیں ہیں .
امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار