’’کرپشن مکاؤ،ملک بچاؤ‘‘ ریلی
مہنگائی ،بے روز گاری ،کرپشن ،غربت، لوڈشیڈنگ اوربدامنی سے تنگ آئے ہوئے عوام الناس کے پر زور مطالبہ پر تنظیم مشائخ عظام پاکستان نے اپنی کئی ماہ سے جاری ’’کرپشن مکاؤ،ملک بچاؤ ‘‘تحریک کوملک کے ذمہ دار اداروں سے مایوس ہوکر’’اللہ کے حضور فریاد‘‘مہم شروع کی ہے اوراس کاآغاز11مئی 2012ء کو فیصل آباد ریلی سے کردیاہے۔ وجہ یہ ہے کہ
حکومتی اراکین اور اپوزیشن کے اراکین سب ایک دوسرے پر کرپشن کے الزام لگا رہے ہیں ،عوام الناس یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ کون صحیح اور کون غلط ہے ۔کرپٹ ذمہ دار افراد کی وجہ سے آج ملک پاکستان سنگین بحرانوں میں پھنسا ہوا ہے ۔مہنگائی، بے روزگاری ،کرپشن وغیرہ ،لوٹ مار ،بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ ،انصاف کی فراہمی میں تعطل،عدالتی فیصلوں پر عمل نہ ہونا جس کی وجہ سے کرپٹ افراد کی حوصلہ افزائی ہونا جیسے مسائل کی وجہ سے عوام تنگ آچکے ہیں ۔نتیجتاًخود کشی ،لڑائی جھگڑے اور احتجاج کی صورت میں ایک دوسرے کی املاک کو نقصان پہنچا رہے ہیں ان کو یہ سمجھ ہی نہیں آرہی ہم آخر کیا کریں کہاں جائیں چندذمہ دارکرپٹ لوگوں نے کروڑوں عوام کویر غمال بنارکھا ہے۔ہر حکومت سابقہ حکومت کویہ الزام دیتی ہے کہ تمام مسائل اس کی وجہ سے ہیں موجودہ حکومت نے وعدے کے باوجود کہ صرف ساٹھ(60)دن میں تمام مسائل حل کردیں گے، پہلے سے بھی زیادہ عوام کومسائل کی دلدل میں پھنسادیاہے۔مختلف ضروری چیزوں کی قیمتوں کاچارسال کے جائزے کے مطابق مہنگائی میں200سے300فیصد اضافہ ہوچکاہے۔عوام میں قوت خرید ختم ہوچکی ہے۔مہنگائی، غربت وافلاس کی وجہ سے آئے دن خودکشی سٹریٹ کرائمز، ڈکیتیوں،اغوابرائے تاوان اور لوٹ مارکی شرح میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے۔ غربت بیروزگاری کے خطرناک نتائج میں سے ایک خوفناک مسئلہ بچوں کی فروخت ،اعضا فروشی ،عصمت فروشی اور اجتماعی خودکشیوں کے تیزی سے رونماہونیوالے واقعات ہیں۔ملک کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے ذمہ دار تمام سیاسی جماعتوں اور حکومتی اداروں میں موجود کرپٹ افرادہیں۔جب الیکشن کا وقت آتا ہے تو یہی لوگ اپنی چاپلوس حرکتوں سے عوام کو بے وقوف بناکر وقتی طورپر کچھ سہولیات دے کر دوبارہ پھر مسلط ہوجاتے ہیں۔حکومت اور ذمہ دار اداروں کوکرپشن روکنے ،عوام کے بنیادی مسائل کی طرف متوجہ کرنے کیلئے تنظیم مشائخ عظام پاکستان وقتاًفوقتاًکانفرنسز،سیمینار زاورریلیز کاانعقاد کرتی رہی ہے اورمختلف تجاویز بذریعہ خطوط اور میڈیادیتی رہی ہے لیکن ان تمام مسلسل کوششوں کے باوجود ذمہ دار افراد کی غفلت اور بے حسی کی وجہ سے کوئی مثبت ردعمل سامنے آیا ہے۔ اتمام حجت کے طو رپر ہمارے پاس اب صرف یہی حل رہ گیا ہے کہ اپنے رب کے حضور فریاد کریں کہ
)۔۔۔ ’’یا اللہ !اسلام اور پاکستان کونقصان پہنچانے والے ذمہ داروں اورکرپٹ لوگوں کونیست نابودکرکے ایماندارلوگوں کوغلبہ عطافرما۔آمین‘‘
)۔۔۔یااللہ !پاکستان عوام کوبحرانوں میں مبتلا کرنیوالوں کاخود ہی احتساب فرماکرنجات عطا فرما!آمین
)۔۔۔اے احکم الحاکمین !ہمیں اسلام اور پاکستان سے محبت کرنے والے مخلص اور صحیح حکمران عطا فرما۔ آمین
)۔۔۔یاارحم الرحمٰین !پاکستان عوام کوصحیح سمجھ بوجھ عطا فرما تاکہ وہ نیک اور صالح لوگوں کاانتخاب کریں۔آمین
)۔۔۔یا اللہ !ظالموں اور لوٹ مارکرنیوالوں کی اصل حقیقت کوظاہر فرماکرذلت وپستی میں مبتلاکر۔آمین
)۔۔۔ہم میڈیا کے ذریعے مادیت میں غرق ،مفادپرست ،بے حس ،کرپٹ عناصر کوتنبیہہ کرتے ہیں کہ مظلوموں کی آہوں اور بددعاؤں سے ڈریں اگر اب بھی غفلت کاشکاررہے اورعوام کے بنیادی مسائل کے حل کی طرف توجہ نہ دی تو مشرق وسطیٰ جیسے حالات پیداہونے میں دیر نہ لگے گی۔
پہلے احتساب پھر الیکشن ۔۔۔۔۔احتساب سے پہلے الیکشن نامنظور
کسی ایک لیڈر کوہٹادینے سے کرپشن کاخاتمہ ممکن نہیں بلکہ مکمل احتساب ہوناچاہیے۔صوفی مسعوداحمدصدیقی
مذہبی منافرت پھیلانے والے لٹریچر پربھی مکمل پابندی ہونی چاہیے۔پیر احسان الحق کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام
پاکستان کے مانچسٹر میں بجلی، گیس کی لوڈشیڈنگ کامکمل خاتمہ ہونا چاہیے۔پیر خالد حنیف نقشبندی
سید پرویز مشرف سمیت افواج پاکستان اور آئی ایس آئی کے سپہ سالار ہرگز غداری یا سنگین جرائم کے مرتکب نہیں ہیں .
امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار