ملک بچاؤ کرپشن مکاؤ

* پہلے احتساب پھر الیکشن ۔۔۔۔احتساب سے پہلے الیکشن نامنظور
ملک پاکستان کی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں شفاف احتساب کی بجائے صرف حکومتی جماعت کی تنقید برائے تنقید کے عمل میں مصروف رہتی ہیں اور اسی بات کو بنیاد بنا کر الیکشن کا مطالبہ کرکے عوام کو بے وقوف بنا کر خود حکومت میں آنے کے خواب میں مصروف رہتے ہیں اور اگر اس میں کامیاب ہو جائے تو کرپٹ افراد کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے خود کرپشن کے مرتکب ہوتے ہیں اور اپنی نااہلی اور کرپشن کو چھپانے کے لئے کرپٹ افراد کے خلاف قائم کردہ مقدمات تک ختم کرنے سے گریز نہیں کرتے۔ آخر کب تک ایسے الیکشن کا یہ چکر چلتا رہے گا۔ملک پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے یہ ضروری ہے کہ ملکی دولت لوٹنے والوں اور کرپٹ افراد کا احتساب کر کے الیکشن کے لئے نا اہل قرار دیا جائے۔عوام کو فوری الیکشن نہیں بلکہ دھوکے باز اور ملک لوٹنے والوں سے چھٹکارا چاہئے۔لازمی ہے کہ ملکی دولت لوٹنے والوں اور کرپٹ افراد کا احتساب کیا جائے اور کرپشن کے ذمہ داروں کو الیکشن کے لئے نا اہل قرار دیا جائے۔
* کسی ایک شخص کا نہیں بلکہ سب کا احتساب ضروری ہے
تمام سیاسی جماعتوں کے تمام اراکین، قومی اداروں کے سربراہان ، حکومتی عہدیداران و سرکار ی افسران سمیت تمام بیوروکریٹس کا مکمل اور شفاف احتساب ضروری ہے تاکہ ملک پاکستان سے کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ کر ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کیا جا سکے۔صرف ایک جماعت کے کسی ایک لیڈر کو ہٹا دینے سے یا چہرہ تبدیل کرنے سے کرپشن کا خاتمہ نا ممکن ہے لہذا ! مکمل احتساب ضروری ہے۔
*کرپشن کے خاتمے کے لئے خصوصی عدالتیں
فوری کرپشن کے خاتمے کے لئے ہم خصوصی عدالتوں کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ عوام کے مجرموں کے خلاف فوری کاروائی کر کے انھیں قرار واقعی سزا دی جا سکے تاکہ یہ کرپٹ افراد قانون کے دائرے سے بچ نہ سکیں۔
*لوٹی ہوئی ملکی دولت کو واپس ملک میں لایا جائے
تمام کرپٹ اور کرپشن کے ذمہ دار افراد کے غیر ملکی اثاثہ جات کو ضبط کر کے تمام لوٹی ہوئی ملکی دولت کو واپس ملک میں واپس لایا جائے تاکہ عوام کی دولت عوام کی فلاح و بہبود اور ملکی تعمیر و ترقی پر خرچ کیا جائے۔
کرپشن مکاؤ ملک بچاؤ۔۔۔۔۔لوٹی دولت واپس لاؤ
* بھتہ خوروں ، قبضہ مافیا اور راشی افسران سے نجات
بھتہ خوروں ، قبضہ مافیا اور راشی افسران کے خلاف فوری اور سخت کاروائی کئے بغیر ملک پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ ناممکن ہے۔ایسی ظالمانہ کاروائیاں کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانون اور قانون پر فوری عمل کو یقینی بنایا جائے۔
*تفرقہ بازی اور مذہبی منافرت پھیلانے اور قتل و غارت میں ملوث جماعتوں کے خلاف فوری کاروائی
مالی کرپشن کے علاوہ تفرقہ بازی اور مذہبی منافرت پھیلانے اور قتل و غارت میں ملوث جماعتوں نے اسلام اور پاکستان کو بہت بدنام اور بہت شدید نقصان سے دوچار کردیا ہے اور یہ تنظیمیں مسلسل دہشت گردی کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں اور سچے دینی و مذہبی راہ نماؤں کی جان کے درپے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ایسی جماعتوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔اس کے ساتھ ساتھ مذہبی منافرت پھیلانے والے لٹریچر ( تحریری ، الیکٹرانک اور ویب سائٹس ) پر بھی مکمل پابندی لگائی جائے۔
*تنظیم مشائخ عظام پاکستان میں شامل 6,000 سے زائد مشائخ، لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل کے اراکین، بین المذاہب امن اتحاد میں شامل مختلف مذاہب عالم اور مکاتب فکر کے اسکالرز، آل پاکستان صوم و صلوٰۃ کمیٹی کے ممبران اور لاکھوں مریدین و عقیدت مند اس مشن میں صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار پر مکمل تائید و اعتماد اور حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔
*ہم عدلیہ اور فوج سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کرپشن کے خاتمے کے لئے دونوں ادارے اپنا کردار ادا کریں تاکہ ملک پاکستان کو کرپشن اور لوٹ مار سے مکمل پاک کر کے پاکستان کو تعمیر و ترقی کی راہ پر چلایا جا سکے۔
منجانب: تنظیم مشائخ عظام پاکستان

کرپشن  

ملک گیر احتجاجی تحریک ’’کرپشن مکاؤ۔۔۔۔ملک بچاؤ

پہلے احتساب پھر الیکشن ۔۔۔۔۔احتساب سے پہلے الیکشن نامنظور
کسی ایک لیڈر کوہٹادینے سے کرپشن کاخاتمہ ممکن نہیں بلکہ مکمل احتساب ہوناچاہیے۔صوفی مسعوداحمدصدیقی
مذہبی منافرت پھیلانے والے لٹریچر پربھی مکمل پابندی ہونی چاہیے۔پیر احسان الحق کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام
پاکستان کے مانچسٹر میں بجلی، گیس کی لوڈشیڈنگ کامکمل خاتمہ ہونا چاہیے۔پیر خالد حنیف نقشبندی

انبیاء کرام کے گستاخوں ،پاکستان عوام اور افواج پاکستان کے درمیان نفرت پیدا کرنیوالوں کیخلاف افواج پاکستان ،آئی ایس آئی اور ان متعلقہ عسکری اداروں کی حمایت میں پر امن اجتماع

سید پرویز مشرف سمیت افواج پاکستان اور آئی ایس آئی کے سپہ سالار ہرگز غداری یا سنگین جرائم کے مرتکب نہیں ہیں .
امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار