تحفظ ناموس رسالت ۖ ریلی
انبیاء اکرام اصحابہ اکرام خلفاء راشدین اور ازواج مطہرات کی شان میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔ تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کالاہورمیں ''تحفظ ناموس رسالت ۖ ریلی ''سے خطاب
تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے زیراہتمام حضورنبی کریم ۖ کے شان اقدس میں بنائی جانیوالی گستاخانہ فلم کے خلاف پرامن احتجاجی ''تحفظ ناموس رسالت ۖ ریلی '' الحمراء ہال مال روڈ سے پریس کلب تک نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے سربراہ اور چیئرمین لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈ ز،کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر گستاخانہ فلم کے خلاف شدید مذمتی نعرے درج تھے ریلی میںعلماء اکرام و مشائخ عظام سمیت نوجوانوں ،مردوخواتین اور بچوں کی کثیر تعدادگستاخانہ فلم کی شدید مذمت کرنے اور حضور نبی کریم ۖ سے عشق و محبت ثابت کرنے کیلئے موجود تھی کے شرکاء نبی آخرالزماں حضورنبی کریم ۖ سے والہانہ عشق و محبت کے نعرے اور حضورنبی کریم ۖ کی بارگاہ اقدس میں نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہوئے پریس کلب پہنچے جہاںامریکن قونصلیٹ کے سامنے گستاخانہ فلم کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی ۔
لاہور پریس کلب کے سامنے تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور چیئرمین لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام انبیاء اکرام ،حضور نبی کریم ۖ،اصحابہ اکرام ،خلفاء راشدین اور ازواج مطہرات کے ناموس کے تحفظ کیلئے ہر مسلما ن کٹ مرنے کو تیار ہے۔ عاشقان مصطفی ۖ کسی صورت ایسی ناپاک جسارت کو برداشت نہیں کریں گے۔ قیام امن کے نام نہاد عالمی ٹھیکیداروں کوگستاخانہ فلم بنانے والوں کو کیفرکردار تک پہنچانا ہوگا ورنہ ہر عاشق رسول ۖ غازی علم دین شہید کے نقش قدم پر چلتے ہوئے حضور نبی کریم ۖ،صحابہ اکرام ،ازواج مطہرات کی ناموس کا تحفظ کرنا جانتا ہے۔ اسلام دشمن عناصر امت مسلمہ کی غیرت کو للکارنا بند کردیں شیطانی فلم کے خلاف مسلمانوں نے ثابت کردیا ہے کہ حضور نبی کریم ۖ کی ناموس کے تحفظ کیلئے تمام مسالک تمام فرقے یک جان ہیں اور حضورۖ کی حرمت پر جان نثار کرنے پر تیار ہیں۔انہوں نے گستاخانہ فلم کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایسی گستاخ جسارت سے عالمی امن کو شدید خطرات لاحق ہوچکے ہیں عالمی رہنمائوں کو عالمی امن تباہ کرنے کی سازشوں کو بے نقاب کرنے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے انہوں نے حکومت پاکستان ،وزارت داخلہ اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے پرزور مطالبہ کیاکہ پاکستان میں بذریعہ ایس ایم ایس انبیاء اکرام ، صحابہ اکرام ،خلفاء راشدین اور ازواج مطہرات کے متعلق گستاخانہ بیان بازی کرنیوالوں کے خلاف فوری ایکشن لیں ایسے عناصر ملکی امن کو تباہ کرنے اور فرقہ واریت کو ہوا دے رہے ہیں اور حکومت گستاخانہ فلم کے خلاف اپنا احتجاج عالمی سطح پر ریکارڈ کرائے انہوں شرکاء سے اپیل کی کہ گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاج ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے مگر اپنے ہی وطن عزیز کی املاک کو نقصان پہنچانے سے پرہیز کرنا ہوگا ۔ریلی سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کرتے ہوئے گستاخانہ فلم کی شدید مذمت واحتجاج اور نبی آخرالزماں حضور نبی کریم ۖ سے عشق و محبت کا اظہار کیا ریلی مشائخ عظام ،امیران حلقہ لاہور،نائب امیران حلقہ ،خواتین ونگ لاہور،سمیت لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن ،تنظیم فیضان لاثانی سرکارکے کارکنوں نے بھرپور تعد اد میں شرکت کی ریلی کے اختتام پرامیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمد صدیقی لاثانی سرکارصاحب نے ملکی سلامتی و ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئی۔
سید پرویز مشرف سمیت افواج پاکستان اور آئی ایس آئی کے سپہ سالار ہرگز غداری یا سنگین جرائم کے مرتکب نہیں ہیں .
امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار