تحفظ ناموس رسالت ﷺ ریلی
مورخہ : 24مئی 2007 بمقام : لاثانی سیکرٹریٹ فیصل آباد زیر اہتمام : تنظیم مشائخ عظام ،لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن
شرکائے ریلی : پنجاب بھر سے جید مشائخ عظام وعلماء کرام اور ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعدادشریک ہوئی۔
ریلی کامقصد: اہتمام گستاخ ممالک (ناروے،سویڈن،ڈنمارک )کیخلاف احتجاج ،ان کی مصنوعات سمیت تعلقات کے بائیکاٹ کا اعلان
صدیقی لاثانی سرکارصاحب کاریلی سے خطاب :
آپ نے کہا کہ حضورنبی کریم روف الرحیم کی ذات اقدس سے تو جانوربھی عقیدت ومحبت کرتے ہیں یہ لوگ توجانوروں سے بھی بدتر ہیں جو آپ کی شان اقدس میں گستاخیاں کررہے ہیں ۔ہم بحیثیت مسلمان ان ممالک(ناروے،سویڈن،ڈنمارک اورسرپرستی کرنیوالے دیگر یورپی ممالک) کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کااعلان کرتے ہیں۔حکومت پاکستان کو بالخصوص اس میں اپنا کردار اداکرتے ہوئے ان ممالک کیساتھ ہر طرح کے سفارتی تعلقات ختم کرنے چاہئیں اور ایسے اقدامات کرنے چاہئیں جس سے معیاری اشیا ملک میں ہی تیار ہوسکیں۔مسلمان اس وقت اپنے اتحاد کے ذریعے دشمنان اسلام کے تمام ناپاک عزائم کو خاک میں ملاسکتے ہیں۔آپ نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے آقا ومولا سے عشق ومحبت کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے اپنے اپنے گھروں،گلی،محلوں اورعلاقوں میں جگہ جگہ محافل میلاداور درودوسلام اورسیرۃ النبی کے پروگرامز کا اہتمام کرناچاہیے ۔
سید پرویز مشرف سمیت افواج پاکستان اور آئی ایس آئی کے سپہ سالار ہرگز غداری یا سنگین جرائم کے مرتکب نہیں ہیں .
امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار