مرکزی مجلس شوریٰ کااہم اجلاس (ملکی مسائل کے حل کرنے میں عدلیہ اورفوج مجاہدانہ کردار اداکرے)
مورخہ : 3مئی 2012 بمقام :لاثانی سیکرٹریٹ39/4غلام رسول نگر فیصل آباد زیر اہتمام : تنظیم مشائخ عظام پاکستان
زیرصدارت:حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار صاحب
شرکائے اجلاس :پیر طریقت محمد اصغر نقشبندی(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام )،پیر لیاقت علی نقشبندی(ضلعی کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام فیصل آباد)،پیر سید احمد ندیم شاہ(ضلعی کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام لاہور)،پیر احسان الحق نقشبندی (ضلعی کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام ٹوبہ ٹیک سنگھ)،پیر اعجاز احمد المعروف باباجی سرکار(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام )،پیر رانا محمدطاہر نقشبندی (مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام )،پیر عتیق الرحمن نقشبندی (مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام )،محمد ریحان خان نقشبندی (مرکزی رکن مجلس شوریٰ )،محمد ناصر علی گل نقشبندی(مرکزی رکن شعبہ تعلقات عامہ)،صوفی نذیر حسین نقشبندی(مرکزی رکن مجلس شوریٰ )،رانا محمد احسان نقشبندی (مرکزی رکن مجلس شوریٰ )
امیر تنظیم مشائخ عظام کاخطاب اورمجلس شوریٰ کے اراکین کااظہار خیال :
حضرت صوفی مسعوداحمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب (امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان)
آپ نے کہاکہ قتل وغارت ،مہنگائی ،لوڈشیڈنگ،بیروزگاری اورناانصافی جیسے گھمبیر مسائل نے عوام کوچکی میں پیس کررکھ دیا ہے،اگر حکمران مخلص،محب وطن اوروفادار ہوں تو یہ مسائل حل ہونے میں دیر نہیں لگتی۔ہم مسلمانوں کی تاریخ ایسے عظیم حکمرانوں سے بھری پڑی ہے جن کے گرانقدر کارناموں نے دنیامیں اسلام اور مسلمانوں کے امیج کواس طریقے سے اجاگرکیاکہ جس پر تاریخ انسانی قیامت تک فخر کرتی رہی گی ۔آپ نے مزید فرمایا کہ ایسے تکلیف دہ حالات میں عوام کو اب بھی ’’عدلیہ اور فوج ‘‘کی صورت میں امید کی کرن نظر آرہی ہے۔توقع یہی کی جارہی ہے کہ عدلیہ اور فوج مجاہدانہ کردار اداکرتے ہوئے کرپٹ اور دھوکہ بازوں کے چنگل سے’’عوام ‘‘کو نکالیں۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین کے بیانات
پیر محمد اصغر نقشبندی (مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام )
کرپٹ سیاستدانوں کاایک دوسرے کے کرپشن کے پول کھولنا پاکستان کیلئے نیک شگون ہے۔
پیر لیاقت علی نقشبندی(ضلعی کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام فیصل آباد)
عوام لٹیروں اور کرپٹ لوگوں کے سیاسی اجتماعات سمیت ہرقسم کے بائیکاٹ کاعملی مظاہرہ کرے۔
پیر سید احمد ندیم شاہ (ضلعی کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام لاہور)
عوامی خدمت کے دعویداروں نے عوام کاخون تک چوس لیاہے۔
پیر احسان الحق نقشبندی(ضلعی کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام ٹوبہ ٹیک سنگھ)
حکمران عرب ریاستوں میں وقوع پذیر ہونیوالے حالات سے درس عبرت حاصل کریں۔
جنرل سید پرویز مشرف کا نواز حکومت الٹنے کا اقدام پاکستان کے مفاد میں تھا۔ اس معاملے میں جنرل مشرف کو ہرگز نہ پھنسایا جائے۔ جنرل مشرف قوم کے غدار نہیں ہیں۔ (صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار ۔ امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان)
جس طرح پیپلز پارٹی کی حکومت کو برطرف کرنے والے صدر فاروق لغاری غدار نہ تھے اسی طرح
مشرف کا12اکتوبر والا اقدا م بھی وقت کی ضرورت تھا اور غداری کے زمرے میں نہیںآتا۔صوفی مسعوداحمدصدیقی
بیروزگاری،مہنگائی،دہشت گردی کے باعث پاکستان مسائل میں مبتلا ہوا ، پرویز مشرف کی وجہ سے نہیں۔صاحبزادہ احمد رضا قصوری
صدیقی لاثانی سرکارایسے صاحب اختیار اللہ کے درویش ہیں جوپاکستان کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتے ہیں۔پیر طریقت احسان الحق معصومی نقشبندی