تکمیلِ پاکستان سیمنار
جس طرح پیپلز پارٹی کی حکومت کو برطرف کرنے والے صدر فاروق لغاری غدار نہ تھے اسی طرح
مشرف کا12اکتوبر والا اقدا م بھی وقت کی ضرورت تھا اور غداری کے زمرے میں نہیںآتا۔صوفی مسعوداحمدصدیقی
بیروزگاری،مہنگائی،دہشت گردی کے باعث پاکستان مسائل میں مبتلا ہوا ، پرویز مشرف کی وجہ سے نہیں۔صاحبزادہ احمد رضا قصوری
صدیقی لاثانی سرکارایسے صاحب اختیار اللہ کے درویش ہیں جوپاکستان کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتے ہیں۔پیر طریقت احسان الحق معصومی نقشبندی
آج کل میڈیا پر مختلف طبقہ ہائے فکر کے لوگوں کی آراء سے عوام الناس کو پاکستان کی موجودہ صورتحال سے جوآگاہی دی جارہی ہے حقائق اس کے برعکس ہیں کیونکہ صاحب نظر لوگ وہی بات کرتے ہیں جو انہیں اللہ ورسولﷺ کی بارگاہ اقدس سے باطنی احکامات ملتے ہیں،انہی احکامات کی روشنی میں ملکی وبین الاقوامی مسائل پر وہ اپنا نقطہ نظر بیان کرتے ہیں۔ہماری نظر میں جس طرح پیپلز پارٹی کی حکومت کو برطرف کرنے والے صدر فاروق لغاری غدار نہ تھے اسی طرح مشرف کا12اکتوبر والا اقدا م بھی وقت کی ضرورت تھا اور غداری کے زمرے میں نہیںآتابلکہ وہ محب وطن اورمخلص حکمران تھے۔مستحق افراد کو کھانا اور ادویات فراہم کرنا اسلامی جمہوریہ حکومت کا اولین فرض ہے۔جس کی پاکستان میں شدید کمی ہے تمام تنظیموں (تنظیم مشائخ عظام پاکستان،صوم و صلوٰۃ کمیٹیاں، لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل) کے عہدیداران اور مخیر حضرات مل کر لنگر خانے اور مفت ادویات کی فراہمی کے ادارے قائم کریں۔ معاشرے میں بگاڑ کو ختم کرنے کیلئے مخلوط تعلیم ختم کی جائے۔ طلباء اور طالبات کیلئے علیحدہ تعلیمی ادارے قائم کئے جائیں‘ اس کی وجہ سے شرح تعلیم میں اضافہ ہوگا۔ ان خیالات کااظہار صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے لاثانی سیکرٹریٹ پر ’’تکمیل پاکستان ‘‘سیمینار میں صاحبزادہ احمد رضا قصوری (چیف کوارڈینیٹر آل پاکستان مسلم لیگ )کیساتھ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔صاحبزادہ احمد رضا قصوری نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر اندرونی وبیرونی خطرات شدت اختیا رکرچکے ہیں جس کی بناپرپاکستان گھمبیرمسائل میں گھر گیا، کرپشن، مہنگائی، بیروزگاری، لاء اینڈآرڈر کی خلاف ورزی،انرجی کرائیسس،قتل وغارت گری،میڈیا وار،بھتہ خوری،اغواء برائے تاوان ،دہشت گردی کی روک تھام اورگڈگورننس کیلئے شریف برادران کواپناکردار اداکرنا چاہیے ،پاکستان کے اصل مسائل یہ ہیں ، پرویز مشرف نہیں۔پیر طریقت احسان الحق معصومی نقشبندی (کوارڈینیٹرتنظیم مشائخ عظام )نے کہاکہ صدیقی لاثانی سرکارایسے صاحب اختیار اللہ کے درویش ہیں جوپاکستان کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتے ہیں کیونکہ فقراء کے ہاتھ اللہ کے خزانوں میں ہوتے ہیں جس کی بناپر وہ کسی بھی بڑے سے بڑے مسئلے کو اس پاک بارگاہ سے حل کروانے کی بھرپور اہلیت رکھتے ہیں۔محترمہ ظل ہما نے کہاکہ لاکھوں خواتین کو فلاح انسانیت کے کاموں پرلگادینا صدیقی لاثانی سرکارکی بہت بڑی کرامت ہے۔ہارون جاوید (ایڈووکیٹ ہائی کورٹ لاہور) نے کہاکہ ہم معاشرے کے مظلوم لوگوں کی بے لوث خدمات کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں اوراس کے دائرہ کارکوبھی تیزی سے وسیع کررہے ہیں۔محمد ریحان خان نے کہاکہ آج تک کسی حکومت نے بھی خلوص دل سے تنظیم مشائخ عظام سے رابطہ نہیں کیاورنہ ملکی حالات اس کے برعکس ہوتے۔جتنی بھی حکومتیں آئیں بالشمول جنرل مشرف کے ،ان کے وزیروں اورمشیروں نے تنظیم مشائخ عظام کاپیغا م خلوص نیت سے اپنے قائدین تک نہیں پہنچایا جس کاخمیازہ آج سب بھگت رہے ہیں۔اس پروقار سیمینار میں صاحبزادہ شبیر احمد نے بارگاہ رسالت مآب ؐ میں گلہائے عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی،دیگر مہمانا ن گرامی میں تنظیم مشائخ عظام کے کوارڈینیٹرز،لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن ،آل پاکستان صوم وصلوٰۃ کمیٹی ،ماہنامہ لاثانی انقلاب انٹرنیشنل اوربین المذاہب امن اتحاد پاکستان کے کوارڈینیٹر ز،مرکزی اراکین ،صدور،امیران حلقہ(مردوخواتین)کمیونٹی ورکرز شامل ہوئے۔تمام مہمانان گرامی کیلئے پرتکلف ظہرانہ اورعشائیہ دیاگیا۔
عوام الناس کو اپنی نسلوں کے مستقبل کیلئے نیک اور مخلص حکمرانوں کے حق میں فیصلہ کرنا ہو گا۔صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار
جنرل سید پرویز مشرف کا نواز حکومت الٹنے کا اقدام پاکستان کے مفاد میں تھا۔ اس معاملے میں جنرل مشرف کو ہرگز نہ پھنسایا جائے۔ جنرل مشرف قوم کے غدار نہیں ہیں۔ (صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار ۔ امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان)