جنرل مشرف قوم کے غدار نہیں ہیں !
جنرل سید پرویز مشرف کا نواز حکومت الٹنے کا اقدام پاکستان کے مفاد میں تھا۔ اس معاملے میں جنرل مشرف کو ہرگز نہ پھنسایا جائے۔ جنرل مشرف قوم کے غدار نہیں ہیں۔ (صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار ۔ امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان)
امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کی زیر صدارت مختلف مقامات پر اجلاس منعقد کئے گے جس میں تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے اراکین، کاروباری حضرات، مختلف مکاتب فکر کے لوگ، وکلاء اور ڈاکٹر صاحبان اور مختلف مذاہب و مسالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان جناب صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار ان اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے فرمایا کہ جنرل مشرف کا نواز حکومت الٹنے کا اقدام پاکستان کے مفاد میں تھا۔ جنرل مشرف غدار نہیں بلکہ محب وطن ہیں۔ اگر اس وقت جنرل مشرف یہ قدم نہ اٹھاتے تو ملک سخت مشکلات کا شکار ہو جاتا۔ کیونکہ نواز حکومت ایک مخصوص لابی کا شکار ہو چکی تھی جو ان سے اپنے مفادات کے حق میں فیصلے کروارہی تھی۔ یہی مخصوص لابی ملک میں مذہبی منافرت پھیلانے کا بھی سبب تھی اور ایک سازش کے تحت 295 (a), (b), (c) کے غلط استعمال سے جید مشائخ عظام اور صوفیائے کرام کے خلاف غیر قانونی مقدمات بنا کر انہیں ظلم وستم کا شکار بنا رہی تھی ۔ سینکڑوں کی تعداد میں اولیاء کرام پر نبوت کے دعویدار ہونے کے الزامات لگا کر انہیں سزائیں دلوائیں۔ اولیاء اللہ، صحابہ کرام اور حضور پاک ﷺ کی گستاخی کرنے والوں نے ایک سازش کے تحت عاشقان رسول ﷺ پر ظلم و ستم کیا، ناجائز مقدمات بنوائے گئے ، جائیدادیں ضبط کی گئیں۔ بجائے یہ کہ حکومت تحقیق کرواتی مجرمانہ طور پر پردہ پوشی کی گئی۔ حتیٰ کہ مزارات کی بے حرمتی بھی کی گئی۔ جس کی وجہ سے ملک گیر قتل وغارت کا شدید اندیشہ پیدا ہو چکا تھا۔ لاکھوں لوگوں نے فوج کے آنے کی دعائیں کیں اور فوج کو آنے کی دعوت دی اور پاکستان کی بقاء کے لئے فوج کو ٹیک اوور کرنے کا مطالبہ کیا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ اقدام سنگین جرائم میں نہ آتا ہے، پاکستان کی بقاء کے لئے یہ قدم اٹھانا پڑا۔ اس لئے پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے پیر صاحبان اور ان کے مریدین اور ان سے منسلک لاکھوں کی تعداد میں وابستہ افراد یہ بات بخوبی جانتے ہیں کہ اس وقت جنرل مشرف کا یہ اقدام ملک و قوم کے لئے نجات دہندہ کی حیثیت رکھتاہے۔ ان تمام جماعتوں سے تعلق رکھنے والے لوگ یہ بات بخوبی جانتے ہیں کہ مخصوص طبقہ کو نوازنے کیلئے اگر جنرل مشرف کو پھنسایا گیا تو پارٹی ورکرز اپنی اپنی جماعتوں سے علیحدگی کا اعلان کر دیں گے کیونکہ اس معاملے میں اس وقت نواز حکومت سے غفلت ہوئی تھی۔ لہٰذا اب احتجاجاََ لوگ اپنی پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کریں گے اس سازش کے تحت مسیحی اور عیسائی برادری بھی بری طرح متاثر ہوئی جس سے پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر بدنامی ہوئی۔ا گرچہ نواز حکومت کے اچھے اقدامات اپنی جگہ مگر اس معاملے میں حکومت غلط اقدام کر رہی ہے۔ جنر ل مشرف ہر گز غدار نہیں۔ مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے اپنے اپنے خیالات کے اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف ہزاروں لوگوں اور فوج کے قاتلوں سے مذاکرات پر زور دیا جارہا ہے اور دوسری طرف جنرل مشرف جس نے ملک پاکستان کی خاطر صحیح قدم اٹھایا اسے پھنسانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ لاکھوں لوگوں کے نجات دہندہ کو غلط طور پر پھنسانے کی صورت میں ایک نیا بحران شروع ہوجائے گا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی کرپشن کی صورت میں فاروق خان لغاری کا پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت برطرف کرنا بھی اچھا قدم تھا اور درست تھا اور اس وقت نواز پارٹی نے فاروق خان لغاری کے اس قدم کو تسلیم کیا تھااور انہیں نجات دہندہ قراردیا تھا۔ اگر نواز شریف اس وقت اولیاء کرام اور لاکھوں عوام کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے یہ مسائل حل کرتے تو ایسے حالات پیدانہ ہوتے کہ فوج کو ٹیک اوور کرنا پڑتا۔ اگر حکومت نے مشرف کو رہا نہ کیا تو تنظیم مشائخ عظام پاکستان سے منسلک (ن) لیگ، پاکستان پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنان، ووٹرز اور سپورٹران ملک گیر احتجاج کریں گے اور اپنی اپنی سیاسی جماعتوں سے اپنی وابستگی ختم کرنے کا اعلان کریں گے۔ -
عوام الناس کو اپنی نسلوں کے مستقبل کیلئے نیک اور مخلص حکمرانوں کے حق میں فیصلہ کرنا ہو گا۔صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار
جس طرح پیپلز پارٹی کی حکومت کو برطرف کرنے والے صدر فاروق لغاری غدار نہ تھے اسی طرح
مشرف کا12اکتوبر والا اقدا م بھی وقت کی ضرورت تھا اور غداری کے زمرے میں نہیںآتا۔صوفی مسعوداحمدصدیقی
بیروزگاری،مہنگائی،دہشت گردی کے باعث پاکستان مسائل میں مبتلا ہوا ، پرویز مشرف کی وجہ سے نہیں۔صاحبزادہ احمد رضا قصوری
صدیقی لاثانی سرکارایسے صاحب اختیار اللہ کے درویش ہیں جوپاکستان کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتے ہیں۔پیر طریقت احسان الحق معصومی نقشبندی