پاکستان کوختم کرنیوالے خود ختم ہوجائیں گے۔
مرشد اکمل صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے23مارچ 2012کومجلس شوریٰ کے اجلاس میںآپ لاثا نی سر کارنے فرمایا کہ پاکستان کوختم کرنیوالے خودختم ہوجائیں گے ،پوری دنیا اپنی آنکھوں سے یہ حقیقت دیکھ چکی ہے کہ اس ملک کولوٹ مار،کرپشن اور ملک دشمنی سے شدید نقصان پہنچایاگیا لیکن یہ ملک اب بھی اپنی پوری آب وتاب کیساتھ قائم ودائم ہے اور تاقیامت قائم رہے گاکیونکہ پاکستان پر اللہ ورسولؐ اور اس کے محبوب اولیاء کی خصوصی نظر رحمت ہے۔اس کیساتھ ساتھ ہمیں آپس کے اختلافات کوختم کرنا ہوگاتاکہ ہم اپنی آنیوالی نسلوں کواس قابل بناسکیں کہ وہ پاکستان کے مستقبل کومزید روشن اور اقوام عالم میں نمایاں مقام دلاسکیں۔