مشائخ عظام کے اتحاد سے پاکستان کوامن واستحکام نصیب ہوگا۔انشاء اللہ
پیر طریقت حاجی محمد خالدچشتی صابری کی تنظیم مشائخ میں شمولیت کے موقع پرمرشد اکمل صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے فرمایا کہ موجودہ حالا ت میں جبکہ پاکستان شدید بحرانوں کا سامناکررھاہے ہمارے بزرگوں نے قیام پاکستان میں اہم کردار اداکیاتھا ۔ہم پر بہت بھاری ذمہ داری ہے کہ ملک پاکستان کوان بحرانوں سے نکالیں۔ہم تمام سلاسل طریقت کے مشائخ عظام کویہ آگاہی دے رہے ہیں کہ ہمارے سب مشائخ عظام کااتحاد اسلام اور پاکستان کواستحکام بخشے گا ۔انشاء اللہ