امت مسلمہ اتحاد ویگانگت کے ذریعے فروغ اسلام اور استحکام پاکستان میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔
محفل پاک بسلسلہ ’’یوم اقبالؒ ‘‘ کے موقع پرآپ نے فرمایا کہ علامہ اقبال ؒ نے اپنے کلام کے ذریعے زوال آشنا قوم کوعظمت رفتہ کے حصول کی راہ سجھائی اور دوقومی نظریے کی بنیاد پرعلیحدہ ملک کے حصول پر زوردیاتاکہ مسلمان چودہ سوسال پہلے والا اپنااسلامی ،جمہوری اورملّی تشخص قائم رکھ سکیں۔علامہ اقبال ؒ کے نظریے سے نہ صرف ملک ترقی کرسکتاہے بلکہ امن کاگہوارہ بھی بن سکتاہے۔آپ ؒ نے اپنے عارفانہ کلام کے ذریعے مسلمانوں کواتحاد ویگانگت کے ثمرات سے آگاہی دی تاکہ امت مسلمہ ترقی کی منازل طے کرسکے اور دنیا میں فروغ اسلام اور استحکام پاکستان کاخواب شرمندہ تعبیر ہو ۔ان کے نزدیک عرفان الہٰی صرف اولیاء وفقراء کی سنگت سے ہی نصیب ہوتاہے۔