مرکزی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس(حکومت صحیح فیصلے کرے توہم پورے پاکستان کوتقویت دینے کیلئے تیار ہیں)
مورخہ:16مارچ 2012 بمقام :لاثانی سیکرٹریٹ فیصل آباد زیر اہتمام : تنظیم مشائخ عظام پاکستان
زیر صدارت :صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار صاحب(امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان )
شرکائے اجلاس : پیر لیاقت علی نقشبندی(ضلعی کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام فیصل آباد)،پیر اعجاز احمدباباجی سرکار(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام )،پیر مشتاق احمدنقشبندی(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام )، پیر عتیق الرحمن نقشبندی(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام )،رفاقت علی نقشبندی(مرکزی رکن مجلس شوریٰ )،محمد احسان نقشبندی(مرکزی رکن مجلس شوریٰ )، محمدناصر علی گل(مرکزی رکن شعبہ تعلقات عامہ)،نذیر حسین نقشبندی(مرکزی رکن مجلس شوریٰ)، پیر طریقت محمد راشد نقشبندی(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام لاہور)،حامد رضا نقشبندی(ایگزیکٹو ممبر ماہنامہ لاثانی انقلاب )،افتخار اقبال نقشبندی(مینجنگ ایڈیٹر ماہنامہ لاثانی انقلاب)،محمدآصف نقشبندی (مرکزی رکن لاثانی ویلفےئر فاؤنڈیشن میڈیکل ونگ)،تصور حسین نقشبندی(مرکزی رکن لاثانی ویلفےئر فاؤنڈیشن الیکٹریکل ونگ)،محمد اعجاز نقشبندی(امیر حلقہ غازی آباد)،محمد طار ق نقشبندی(امیر حلقہ منصورآباد)،محمد ارشاد نقشبندی(امیر حلقہ منصورآبا ددوئم)غلام سرور نقشبندی(مرکزی رکن اسٹالز)
اجلاس کا مقصد : فروغ اسلام اوراستحکام پاکستان کیلئے حکومت کوتجاویز دینا،تنظیم مشائخ عظام پاکستان میں شامل ہزاروں روحانی پیشواؤں اوران کے لاکھوں مریدین وعقیدت مندوں کی بے لوث خدمات فراہم ،صرف حکومت کویہ باورکرانا کہ اگرچہ پاکستان اس وقت شدید بحرانوں کا شکار ہے لیکن اللہ ورسولﷺ کی تائید ونصرت سے یہ مسائل چند ماہ میں حل ہوسکتے ہیں بشرطیکہ حکومت صحیح مشائخ عظام سے رابطہ کرکے ان سے مشاورت اورتجاویز لیکر ان پر عمل درآمد کرنے کو یقینی بنائے۔
حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار صاحب (امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان)
آپ نے کہا کہ جوسیاسی جماعتیں اپنے جھوٹے وعدوں اور نعروں سے عوام کولالچ اوردھوکہ دیکر لوٹ رہے ہیں،روٹی ،کپڑا اور مکان تو چھین چکے ہیں پھر بھی حکومت کررہے ہیں ۔کیا ان حکومتوں نے پاکستان اور امت محمدیہ ﷺ کوکوئی دنیا میں بلند مقام دے دیا ہے؟ ہمیں ان لٹیروں کوروکنا ہوگا ،حرام موت سے شہادت کی موت بہترہے ۔ حکومت صحیح فیصلے کرے توہم پورے پاکستان کوتقویت دینے کیلئے تیار ہیں لیکن ان کرپٹ لوگوں نے چند ٹکوں کے لالچ میں نہ صرف عوام بلکہ پاکستان کومشکلات کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ آپ اپنے ضمیر کوبیدار کریں اور خواب غفلت سے اٹھیں ۔ اسلام اور پاکستان کوشدید خطرات سے بچانے میں اپنا بھرپور کرداراداکریں ۔اس تباہی اور بربادی میں جہاں سیاسی قائدین کاقصورہے وہاں عوام برابر کی ذمہ دارہے کہ انہوں نے خودہی ان لوگوں کوووٹ دیکر اپنالیڈر منتخب کیا ہے ۔آپ نے مزید فرمایا کہ اب مجاہد اور باایمان لوگوں کی ضرورت ہے ۔ عوام کواپنے ذاتی مفادات کوچھوڑ کرجذبہ ایمانی سے ملکی مفادات کی خاطر متحد ہوجاناچاہیے تاریخ گواہ ہے کہ انسانیت کوبچانے میں مخلص لوگوں نے ہی اہم کرداراداکیا ہے اب محب وطن لوگوں کومیدان عمل میں آنا ہوگا اور سسکتی ہوئی انسانیت اور امت محمدیہ ﷺ کے دکھوں کامداواکرناہوگا
مذاہب عالم سمیت ملک بھر میں امن کے حوالے کام کرنیوالی شخصیات کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے اوراستحکام پاکستان کیلئے بھرپورکردار اداکرنے کاجذبہ اجاگر کرنے،ملکی سیاسی صورتحال میں اقرباپروری کے خاتمے،کرپٹ عناصر کیخلاف احتجاجاًلاتعلقی کااعلان کرنے سمیت قیام امن اوراستحکام پاکستان کیلئے تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی گرانقدرکاوشوں کوقومی اوربین الاقوامی سطح پر اجاگرکرناتھا
عوام الناس کو اپنی نسلوں کے مستقبل کیلئے نیک اور مخلص حکمرانوں کے حق میں فیصلہ کرنا ہو گا۔صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار
جنرل سید پرویز مشرف کا نواز حکومت الٹنے کا اقدام پاکستان کے مفاد میں تھا۔ اس معاملے میں جنرل مشرف کو ہرگز نہ پھنسایا جائے۔ جنرل مشرف قوم کے غدار نہیں ہیں۔ (صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار ۔ امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان)