مرکزی مجلس شوریٰ کی ہفتہ وار میٹنگ(الیکشن سے پہلے کرپٹ لوگوں کااحتساب ضروری ہے)
مورخہ : بمقام : آستانہ عالیہ لاثانیہ فیصل آباد زیر اہتمام : تنظیم مشائخ عظام پاکستان
زیرصدارت:حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار صاحب (امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان )
شرکائے اجلاس : پیر طریقت لیاقت علی نقشبندی(ضلعی کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام پاکستان فیصل آباد)،پیر رانا محمدطاہر نقشبندی(مرکزی رکن مجلس شوریٰ )،پیر مختار احمدنقشبندی(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام پاکستان )،پیر مشتاق احمدنقشبندی(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام پاکستان )،پیر اعجاز احمدبابا جی سرکار(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام پاکستان )،پیر طریقت احسان الحق ساجد معصومی نقشبندی(ضلعی کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام پاکستان ٹوبہ ٹیک سنگھ)،پیر طریقت محمد راشد نقشبندی(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام پاکستان لاہور)،پیر صوفی عبدالمجید نقشبندی(ضلعی کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام پاکستان رحیم یارخان)،پیر سید احمدندیم نقشبندی(ضلعی کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام پاکستان لاہور)،پیر ڈاکٹر محمد الیاس نقشبندی(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام پاکستان )،پیر ڈاکٹر محمدانور نقشبندی(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام پاکستان )،پیر حافظ ڈاکٹر محمد ارشد نقشبندی(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام پاکستان )،پیر حافظ محمدفریاد نقشبندی(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام پاکستان )،پیر محمد خالد حنیف نقشبندی(رابطہ سیکرٹری تنظیم مشائخ عظام پاکستان)،محمد ریحان خان(مرکزی رکن مجلس شوریٰ )،محمد ناصر علی گل(مرکزی رکن مجلس شوریٰ وشعبہ تعلقات عامہ )،محمد حامد رضا(ایگزیکٹو ممبر ماہنامہ لاثانی انقلاب انٹرنیشنل )،نذیر حسین نقشبندی(مرکزی رکن مجلس شوریٰ )،محمد رضوان انوار جیلانی نقشبندی(مرکزی رکن لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کراچی)سمیت دیگر اراکین نے بھی شرکت کی ۔
اجلاس کی کاروائی : حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار صاحب فروغ امن اور استحکام پاکستان کیلئے شبانہ روز کاوشیں کررہے ہیں ۔آپ کی انتھک کاوشوں سے عوام الناس میں امن،پیار ،محبت،خلوص،حقوق اللہ،حقوق العباداور زندگی کے ہر شعبے میں نہ صرف شعور وآگہی کو فروغ مل رہاہے بلکہ استحکام پاکستان کے لئے حکومتوں سمیت سیاستدانوں کو بھی دی گئی اہم تجاویزاور پیشین گوئیاں عین درست اور سچ ثابت ہورہی ہیں ۔آپ کی دی گئی تجاویزقات کے حقیقی معنی ومفہوم سے آگاہی دینا فرقہ واریت ،دہشت گردی،قتل وغارت ،آفات وبلیات،زلزلے ،آتشزدگیوں اوراستحکام پاکستان کے حوالے سے درج بالا مسائل پر ضروری صلاح مشورہ کرنا،ان کاحل تجویز کرنے کے بعد میڈیا کے ذریعے اس پیغام کو عوام الناس تک پہنچانا۔
حضرت صدیقی لاثانی سرکار صاحب(امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان )اورتنظیم مشائخ عظام کی مرکزی مجلس شوریٰ اورکوارڈینیٹرز کے بیانات:۔
محترم المقام صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارصاحب کا بیان
آپ نے کہاکہ قیام پاکستان سے لیکر اب تک نام نہاد جمہوریت کے علمبرداروں نے وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کے بلندوبانگ دعووں،لوٹ کھسوٹ،کرپشن ،بیروزگاری،مہنگائی،لوڈشیڈنگ،اقرباپروری ،لاقانونیت اور پوری دنیا میں اسلام اور مسلمانوں کے امیج کوبدنام کرنے کے سواکیادیاہے؟۔موجودہ ملکی سیاسی حالات ،جمہوریت کاغلط استعمال ،معاشی بدحالی،کرپشن،دہشت گردی کے پیش نظر تنظیم مشائخ عظام پاکستان عوام الناس سے سوال کرتی ہے کہ آئندہ ملک وقوم کی بہتری ،ملکی سالمیت اور بین الاقوامی طور پر پاکستان کاامیج بہتر بنانے میں کیایہی جماعتیں موثرثابت ہونگی؟یاسیاسی جماعتوں سے ہٹ کرکوئی نیانظام پاکستان میں بہتری لاسکتاہے؟کیونکہ کوئی بھی ایسی سیاسی جماعت نظر نہیں آتی جس نے کسی ناکسی حوالے سے کرپشن نہ کی ہو!اور یہ جماعتیں اپنے سیاسی نیٹ ورک میں تو جمہوری نظام نافذ کرنہیں سکیں ،ملک میں جمہوریت کیا نافذ کریں گی ؟اگر عوام خوشحال ہوناچاہتی ہے تو سب سے پہلے کرپٹ لوگوں کے احتساب کرنے پر متحد ہوجائے،کیونکہ الیکشن کروانے کااسی صورت ہی فائدہ ہوگا جب مخلص اور کرپشن سے پاک لوگ الیکشن کیلئے کھڑے ہوں ۔اگر انہی لوگوں نے الیکشن پر کھڑے ہوناہے جنہوں نے پہلے ہی اس ملک کااورعوام کابیڑہ غرق کرکے رکھاہواہے تو ایسی صورتحال میں الیکشن کامطالبہ کوئی معنی نہیں رکھتا۔آپ نے مزید فرمایا کہ ایسے حالات میں ہم عوام سے سوال کرتے ہیں کہ کیا آپ انہی کرپٹ لوگوں کومزید پانچ سال کیلئے اپنی اور اپنے ملک کی تقدیروں سے کھیلنے کااختیار دیتے ہیں یا پھر چیف جسٹس آف پاکستان سے ان کرپٹ لوگوں کے احتساب کامطالبہ کرتے ہیں۔احتساب ہونے کے بعد ہمیں الیکشن کروانے چاہییں۔اسی میں ہماری اورہماری آنیوالی نسلوں کانہ صرف فائدہ ہے بلکہ پور ی دنیا میں اسلام اور پاکستان کے امیج کوبہترکرنے میں مددمل سکتی ہے۔
پیر محمد راشد نقشبندی صاحب (مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام پاکستان لاہور)
انہوں نے کہا کہ عوام خوشحال ہوناچاہتی ہے تو سب سے پہلے کرپٹ لوگوں کے احتساب پر متحد ہوجائے۔
پیر سید احمدندیم شاہ نقشبندی (ضلعی کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام پاکستان لاہور)
انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی جماعتیں اپنے سیاسی نیٹ ورک میں تو جمہوری نظام نافذ کرنہیں سکیں ،ملک میں جمہوریت کیا نافذ کریں گی۔
عوام الناس کو اپنی نسلوں کے مستقبل کیلئے نیک اور مخلص حکمرانوں کے حق میں فیصلہ کرنا ہو گا۔صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار
جنرل سید پرویز مشرف کا نواز حکومت الٹنے کا اقدام پاکستان کے مفاد میں تھا۔ اس معاملے میں جنرل مشرف کو ہرگز نہ پھنسایا جائے۔ جنرل مشرف قوم کے غدار نہیں ہیں۔ (صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار ۔ امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان)