’فروغ صوفی ازم وبین المذاہب کنونشن ،استحکام پاکستان اورقدرتی آفات سے بچاؤ کے روحانی فارمولے (الصلوٰۃ والسلام )کے پیغام کافروغ1102
مورخہ: 7جولائی 2011 بمقام :پہاڑی والی گراؤنڈ فوارہ چوک فیصل آباد زیراہتمام : تنظیم مشائخ عظام پاکستان
زیر صدارت: حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارصاحب ( امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان ،چےئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان )
مہمان خصوصی : بشپ افتخار اندریاس صاحب(بشپ آف ایشیا)
مہمانان گرامی : الحاج صاحبزادہ پیر اختر رسول قادری (آستانہ عالیہ غوثیہ حق باہوسرکارؒ ،صدر تحریک فیضان اولیاء لاہو رڈویژن)،پیر طریقت بشیرالدین قادری (گوجرخان)،الحاج صاحبزادہ پیر نصیر اشرفی(جنرل سیکریٹری تحریک فیضان اولیاء لاہور ڈویژن )،پیر طریقت صاحبزادہ اللہ دتہ قادری (آستانہ عالیہ غوثیہ حق باہو سرکار ؒ ،سینئر نائب صدر تحریک فیضان اولیاء لاہور ڈویژن)،پیر مظہر فرید (اسلامی اسکالر،ایم فل اسلامیات لاہور)،اعجاز چوہدری (مرکزی نائب صدر پاکستان تحریک انصاف لاہور ،سابقہ ڈپٹی مےئر)،راشد حجازی (ڈائریکٹر رائل نیوز لاہور)،صاحبزادہ علامہ منشاء سالک قادری رضوی (صدر جمعیت مشائخ پاکستان فیصل آباد)،پروفیسر علامہ عبدالروف بھٹہ (ملتان شریف)،مفتی محمد نعیم قادری نوری نعیمی (انچارج C.Mہاؤس مذہبی امور پنجاب،رکن پنجاب علماء بورڈ)،پروفیسر فضل الرحمن (وائس پرنسپل گورنمنٹ کالج گوجرانوالہ ،ممبر مشاورتی کمیٹی تنظیم مشائخ عظام پاکستان )،ساجن بھاٹیا (ہندوکمیونٹی بہاولنگر)،نول ناتھ گروگورکھ (جنرل سیکریٹری شیوامنڈل آف پاکستان ،رحیم یارخان)،چھوٹو رام پنوار(ممبر ڈسٹرکٹ اقلیتی مشاورتی کمیٹی رحیم یارخان)،آتم رام شرما(ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر شیڈول کاسٹ موومنٹ بہاولپور)،رام ناتھ مہاراج شری پنج مکھی مہاراج (ہنومان مندر (ہندوکمیونٹی کراچی)،حافظ محمد انوار حسین (صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ملتان ڈویژن،ضلعی صدر سوشل ویلفےئر رابطہ کونسل ملتان)،محمد ذوالفقار (انچارج اسائنمنٹ اینڈ بیوروسٹار ایشاء پنجاب ٹی وی چینل )،رضوان الحق مرزا(کالم نگار ،جیوٹی وی لاہور)، محمد ناصر علی گل (بیوروچیف فیصل آباد)، محمد افتخار اقبال (منیجنگ ایڈیٹر ماہنامہ لاثانی انقلاب انٹرنیشنل)
صدیقی لاثانی سرکارصاحب اوردیگر مقررین کے خطابات :
محترم المقام صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار صاحب (امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان )کاصدارتی خطاب
آپ نے کہا کہ استحکام پاکستان اور عالمی امن کی بقا ء کیلئے صوفی ازم کے فروغ اوربین المذاہب امن اتحاد کی ضرورت ناگزیرہے۔اسلام امن ،بھائی چارہ اور مذاہب عالم سے حسن اخلاق کادرس دیتاہے جبکہ دنیا کاکوئی بھی مذہب فرقہ واریت ،دہشت گردی ،فساد اور تشدد کا درس نہیں دیتا۔استحکام پاکستان اور عالمی امن کوبحال کرنے کیلئے جید علماء ومشائخ اور پاکستان میں بسنے والے مختلف مذاہب ومسالک کوایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہوکر کام کرناہوگا۔
بشپ افتخار اندریاس صاحب(بشپ آف ایشیا)کاخطاب
کرسچین کمیونٹی کی جانب سے انہوں نے کہاکہ میں نے کئی ممالک میں دورے کئے مگر جوعملی نیٹ ورک فیصل آباد میں صدیقی لاثانی سرکار کادیکھا اس کی مثال پاکستان سمیت پوری دنیا میں نہیں ملتی ،میں نے اپنی آنکھوں سے لاثانی سرکار کے آستانہ سے دوسرے مذاہب کے لوگوں کو مستفیض ہوتے ہوئے دیکھا ہے جس سے متاثر ہوکر مجھے یہ بات کہنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں کہ سارے انبیاء کرام ؑ ،اولیاء اور خاص طور پر آخری نبی حضرت محمد ﷺ کاادب اور محبت عالمی امن اور بھائی چارے کیلئے ضروری ہے۔ میں دنیا میں جہاں جہاں بھی جاؤں گا لاثانی سرکار کے امن مشن کے پیغام کو پوری دنیا میں پہنچاؤں گا۔
مہاراج شری پنج مکھی (ہنومان مندر کراچی)کاخطاب
ہندوکمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار کی شخصیت ہمارے اوتار جیسی ہے جس میں ہر مذہب ومسلک کیلئے پیار ،محبت کادرس ہے۔ ہمارے مندروں میں آخرالزمان نبی حضرت محمد ﷺ کانام گونج رہاہے اورہم اپنی تمام تر تائید وحمایت صدیقی لاثانی سرکار کے نام کرتے ہیں ۔
پریتم داس صاحب (لیڈر ہندوکمیونٹی )کاخطاب
ہندوکمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے لاثانی سرکار کی عالمی امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے عملی کاوشوں کوخراج تحسین پیش کیا اورکہاکہ آج مجھے لاثانی سرکار کے اس پلیٹ فارم پر ایک اپنائیت محسوس ہورہی ہے یہ نہیں لگ رہاکہ میں کسی اجنبی جگہ پر ہوں بلکہ ایسے لگ رہاہے کہ ہماری اپنی کمیونٹی کے زیراہتمام کنونشن ہورہاہے جہاں ہمیں اپنوں سے بڑھ کر عزت واحترام دیاجارہاہے۔ہم لاثانی سرکار کوکراچی اور رحیم یارخان میں منعقد ہونیوالے پروگرامز کی صدارت کیلئے دعوت دیتے ہیں۔
مفتی نعیم قادری نوری نعیمی صاحب (رکن پنجاب علماء بورڈ وانچارج مذہبی امور پنجاب)کاخطاب
انہوں نے کہاکہ لاثانی سرکار کی فروغ صوفی ازم اور بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالہ سے خدمات کوزبردست خراج تحسین پیش کیا اور صدیقی لاثانی سرکار کی شخصیت سے متعلق محبت بھرے تاثرات کودین حق کی فتح اور کامیابی قرار دیا۔انہوں نے مزیدکہا کہ اسلام کی حقیقی روح کاپرچار لاثانی سرکار کی شخصیت کانمایاں پہلوہے۔
سفیر امن ایوارڈ
حضرت صوفی مسعوداحمد صدیقی لاثانی سرکار کی استحکام پاکستان اور فروغ امن کی شبانہ روز اور انتھک کاوشوں پر ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن اور میڈیا سیل کی جانب سے ایمبیسڈرآف پیس2011(Ambessidor of Peace)’’ سفیر امن 2011‘‘کاایوارڈآپ کی خدمت میں پیش کیاگیا۔
کنونشن کے دوران لنگر کاخصوصی اہتمام
کنونشن میں معزز مہمانان گرامی سمیت ہر خاص وعام کیلئے لنگرکے انتظامات خصوصی طور پر کئے جاتے ہیں اور ساری رات یہ سلسلہ جاری رہتاہے۔
23 ویں سالانہ محفل ذکرونعت وسماع بعنوان’’فروغ امن واستحکام پاکستان مشائخ وبین المذاہب امن اتحاد کنونشن 2013ء امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان، چیئر مین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان اور چیئر مین لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل، سرپرست اعلیٰ ماہنامہ لاثانی انقلاب انٹرنیشنل صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار کی زیر صدارت پہاڑی والی گراؤنڈ فیصل آباد میں 4جولائی 2012ء بروز جمعرات بعد از نماز مغرب تا فجر منعقد ہوئی۔