لاثانی محفل ذکرونعت وکلام 6 ستمبر بروز 2012

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔محفل میں نعتیہ و عارفانہ کلام کے نذرانے محترمہ سلطانہ ناصر صاحبہ ،محترمہ عظمیٰ سرور صاحبہ ،محترمہ رقیہ اکمل صاحبہ ،محترمہ راشدہ صاحبہ ،محترمہ نغمہ سحر صاحبہ ،محترمہ رقیہ صاحبہ اور محترمہ عطیہ ریحان صاحبہ نے پیش کئے۔

6ستمبربروز جمعرات آستانہ عالیہ نقشبندیہ، چادریہ، لاثانیہ پر روحانی اور وجدانی محفل کا اہتمام کیا گیا۔
محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔محفل میں نعتیہ و عارفانہ کلام کے نذرانے محترمہ سلطانہ ناصر صاحبہ ،محترمہ عظمیٰ سرور صاحبہ ،محترمہ رقیہ اکمل صاحبہ ،محترمہ راشدہ صاحبہ ،محترمہ نغمہ سحر صاحبہ ،محترمہ رقیہ صاحبہ اور محترمہ عطیہ ریحان صاحبہ نے پیش کئے۔
بیان مبارک محترمہ ناظرہ مسعودصا حبہ
محترمہ ناظرہ مسعود صاحبہ نے اللہ تعالیٰ کے محبوب بندوں پر اللہ تعالیٰ کے انعامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوبین کے بارے میں کیسی کیسی بشارتیں دی ہیں اور ان میں برابرا ضافہ بھی ہوتا رہے گا۔
حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ حضور اکرم ﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ میں نے اپنے نیک بندوں کے لیے ایسی نعمتیں تیار کی ہیں جنہیں نہ کسی آنکھ نے دیکھا ہے نہ کسی کان نے سنا ہے اور نہ کسی مرد کے دل میں اس کا خیال آیا ہے۔
چاہتے ہوتو پڑھو۔پس کوئی جان نہیں جانتی کہ اسکے لیے کیسی آنکھوں کی ٹھنڈک چھپاکر رکھی گئی ہے۔ہم نے کسی کیلئے کیا چھپا کررکھا ہے۔وہ چیزیں ہیں جن کا وہ تصور بھی نہیں کرسکتے یہ ان کے( نیک )اعمال کا صلہ ہے۔(متفق علیہ)
اور پھر یہ خوشخبری کہ حقیقت داخل ہونے کے بعد بھی کبھی ناراضگی نہیں ہوگی یعنی ہمیشہ اللہ تعالیٰ اپنے محبوب بندوں سے راضی رہے گا۔محترمہ ناظرہ مسعود صاحبہ نے ایک اور حدیث مبارک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ،حضرت ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے کہ حضور اکرم ﷺ نے فرمایا اللہ جنتیوں سے فرمائیں گے ۔اے جنتیوں! وہ کہیں گے،اے ہمارے پروردگار ہم تیرے حکم کے سامنے باربار سرتسلیم ختم کرکے دوسری سعادت چاہتے ہیں، ہر قسم کی بھلائی تیرے اختیار میں ہے۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گاکیا تم خوش ہو؟وہ کہیں گے اے رب!ہم خوش کیوں نہ ہوں آپ نے ہمیں وہ کچھ عطا کیا ہے جو مخلوق میں سے کسی کو نہ دیا گیا۔اللہ تعالیٰ فرمائے گا کیا میں تمہیں اس سے بہتر نہ عطاکروں ؟وہ کہیں گے اس سے بہتر کیا ہو سکتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرمائے گامیں نے اپنی رضا خوشنودی تمہیں دے دی اس کے بعد تم پر کبھی ناراض نہیں ہوگا۔
اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے،ان جنتیوں کیلئے ان کے عملوں کے صلے میں کیسی کیسی ٹھنڈک مخفی رکھی گئی ہے، وہ کسی ذی روح کے علم میں نہیں۔اور بے شک وہ ٹھنڈک اللہ رب العزت کے دیدار کی ٹھنڈک ہے۔ جن سے اللہ کے محبوبین کے چہروں کی نورانیت میں مزید اضافہ ہوگا۔اوریہی وجہ ہے کہ جب ہم اللہ تعالیٰ کے محبوب بندوں کے پاس بیٹھتے ہیں تو ایک روحانی سکون محسوس ہوتا ہے ۔بے شک اس دنیا میں اللہ کے محبوبین کے دیدار میں ایسی ٹھنڈک ہے جو ہمیں اپنی روحوں میں اترتی محسوس ہوتی ہے۔بے شک یہی اللہ کے محبوب مومن بندے ہیں جن کے دیدار سے اللہ رب العزت کی یاد آتی ہے۔انہی محبوبین کے قدموں کی برکت سے بارشیں ہوتی ہیں ۔دنیا میں اللہ کے ان محبوب بندوں کی زیارت سے گناہ جھڑتے ہیں اللہ تعالیٰ اپنے محبوب کے صدقے آفات و بلیات و مشکلات کو دور فرماتا ہے۔محترمہ ناظرہ مسعود صاحبہ کہتی ہیں کہ بے شک دعا کرنے پر اولیاء اللہ دستگیری بھی فرماتے ہیں۔ اہل سلسلہ کو نسبت اختیار کرنے کے بعد بشارتیں بھی ہوتیں ہیں کہ یہی سچا راستہ ہے جس در پر انسان کو سچے راستے کی تصدیق ہوگئی تو پھر وہ کیوں ادھر اُدھر بھٹک رہا ہے ۔اس در کو مضبوطی سے پکڑے کہ انہی محبوب بندوں کے وجود پاک باعث برکت اور باعث رحمت ہیں۔ ان سے عقیدت محبت کی وجہ سے ہمارے عقائد میں پختگی آرہی ہے اور ہمارے ایمان میں مضبوطی اور روحانی تبدیلی ہونی شروع ہوجائے گی۔اگر اللہ کے ان محبوبوں سے محبت رکھیں گے تو حشر کے دن بھی ان کے ساتھ ہونگے۔ کیونکہ حدیث مبارک ہے حضور پاک ﷺ نے فرمایا کہ بندہ جس سے محبت رکھتا ہے قیامت والے دن اس کے ساتھ ہی ہوگا۔بے شک ان محبوبوں کے راستے پر چلنے آسانیاں ہیں۔ آپ نے خصوصی دعافرمائی کہ یا اللہ! ان ہستیوں کے وسیلے سے ہمیں ان لوگوں میں شامل کر کہ جن کو تیرا دیدار نصیب ہوگا،اور اسی پختہ عقیدہ و ایمان کے ساتھ ہم اس دنیا سے جائیں۔ آمین ثم آمین!
محفل میں مختلف شہروں سے آئی ہوئی امیرانِ حلقہ لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل شعبہ خواتین نے بھی شرکت کی۔ محفل میں لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے نئے شعبہ پیمان لاثانی ویلفیئرمیرج بیورو، صادقین انسٹیٹیوٹ اور مدرسہ عرفان القرآن لاثانیہ البنات (فیصل آباد)کے حوالے سے محترمہ نغمہ سحر صاحبہ نے مکمل تعارف پیش کیا۔محفل میں خصوصی لنگر کا اہتمام کیا گیا تھا۔

محافل  

محفل ذکرو نعت و کلام 1 اگست

محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیااور نعتیہ و عار فانہ کلام کے نذرانے محترمہ ناظرہ صاحبہ ،محترمہ مہوش مسعو دصاحبہ ،محترمہ صاحبزادی ثمینہ مسعود صاحبہ اور لاثانی نعت وکلام کونسل کی صدر محترمہ سلطانہ ناصر صاحبہ اور نعت و کلام کونسل میں زیرتربیت خواتین نے پیش کیے۔