ملک گیر احتجاجی تحریک ’’کرپشن مکاؤ۔۔۔۔ملک بچاؤ ‘‘

عدلیہ اور فوج کرپٹ لیڈروں کیخلاف مزید موثر کاروائی کرے۔محترمہ ناظرہ مسعودصاحبہ
عوام بجلی کی لوڈشیڈنگ ،گیس کی بندش ،مہنگائی اور بیروزگاری جیسے مسائل سے نجات چاہتی ہے۔محترمہ مہوش مسعود

عدلیہ اور فوج ملک کوکرپٹ لیڈروں سے نجات دلانے کیلئے مزید موثر کرداراداکرے ۔ان خیالات کااظہار چےئر پرسن لاثانی ویلفےئر فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ)انٹرنیشنل شعبہ خواتین محترمہ ناظرہ مسعودصاحبہ نے تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے زیر اہتمام مورخہ 5-1-2012کو ملک گیر تحریک ’’کرپشن مکاؤ،ملک بچاؤ‘‘کے سلسلے میں لاثانی سیکریٹریٹ غلام رسول نگرپیپلزکالونی نمبر۲ فیصل آباد میں خواتین کے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا ۔انہوں نے مزید فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے ملک کومعدنی ذخائر سے مالامال کررکھاہے لیکن لالچی اور ہوس زدہ حکمرانوں کی ناقص اور غلط پالیسیوں سے وطن عزیز کی سلامتی کوشدید خطرات لاحق ہونے کیساتھ ساتھ عوام کاجینا بھی محال ہوچکاہے۔محترمہ مہوش مسعودصاحبہ (صدر آل پاکستان صوم وصلوٰۃ کمیٹی) نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ عوام بجلی کی لوڈشیڈنگ ،گیس کی بندش ،مہنگائی اور بیروزگاری جیسے گھمبیر مسائل سے نجات چاہتی ہے اگر حکمران اپنی اور ملکی سلامتی کویقینی بنانا چاہتے ہیں تو انہیں عوام کوان مسائل سے نجات دلاناہوگی ۔محترمہ سمیر ارفاقت (مرکزی عہدیدارلاثانی ویلفےئر فاؤنڈیشن )نے کہاکہ حکمرانوں کاکام تو عوام الناس کی بہتری کرناہوتی ہے لیکن یہاں تو عوام کوجیتے جی ماراجارہاہے۔اس عظیم الشان احتجاجی جلسے میں شامل دیگر مقررین لاثانی ویلفےئر فاؤنڈیشن ،آل پاکستان صوم وصلوٰۃ کمیٹی ،ماہنامہ لاثانی انقلاب (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل کی مرکزی عہدیداران،امیران حلقہ،صدورجن میں محترمہ صاحبزادی ثمینہ مسعود،محترمہ صاحبزادی صدیقہ مسعود،محترمہ ظل ھما،محترمہ سلطانہ ناصر ،محترمہ رقیہ اکمل،محترمہ نغمہ سحر،محترمہ عطیہ ریحان،محترمہ عظمیٰ سرور،محترمہ سدرہ عاشق،محترمہ نورین ندیم،محترمہ رقیہ ایوب،محترمہ عابدہ معراج سمیت خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت فرمائی۔خواتین اور بچوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈزاور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر حکمرانوں کی کرپشن اور لوٹ مارکیخلاف نعرے درج تھے جبکہ عدلیہ اورفوج کے حق میں بھی تحریریں درج تھیں۔

کرپشن  

محفل ذکرو نعت و کلام 1 اگست

محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیااور نعتیہ و عار فانہ کلام کے نذرانے محترمہ ناظرہ صاحبہ ،محترمہ مہوش مسعو دصاحبہ ،محترمہ صاحبزادی ثمینہ مسعود صاحبہ اور لاثانی نعت وکلام کونسل کی صدر محترمہ سلطانہ ناصر صاحبہ اور نعت و کلام کونسل میں زیرتربیت خواتین نے پیش کیے۔

لاثانی محفل ذکرونعت وکلام 6 ستمبر بروز 2012

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔محفل میں نعتیہ و عارفانہ کلام کے نذرانے محترمہ سلطانہ ناصر صاحبہ ،محترمہ عظمیٰ سرور صاحبہ ،محترمہ رقیہ اکمل صاحبہ ،محترمہ راشدہ صاحبہ ،محترمہ نغمہ سحر صاحبہ ،محترمہ رقیہ صاحبہ اور محترمہ عطیہ ریحان صاحبہ نے پیش کئے۔