پاکستان اور اسلام کے دشمنوں کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا ہے صوفی مسعوداحمد صدیقی لاثانی سرکار
اللہ جل شانہ نے اس فقیر (مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار) کو باطنی اطلاع سے نوازا ،اور دکھایا گیا کہ اسلام اور پاکستان کو نقصان پہنچانے والوں میں اندرون و بیرو ن ملک لوگ جو ملک پاکستان اور اسلام کو ٹارگٹ بنائے ہوئے ہیں ،اور نعوزُبااللہ استحکام پاکستان کیلئے مشکلات پیدا کرنے کے خواہاں ہیں ان پر اللہ کا غضب اور جلال ہے
مورخہ 23اگست2015 ء کوہفتہ وار تربیتی نشست سے بیان کرتے ہوئے امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان جناب صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب نے کہا کہ انشاء اللہ اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا ہے ،دشمنان اسلام اور پاکستان(کرپٹ افراد،شر پسند عناصر اور انکی پشت پناہی کرنے والے،سرحد پار دشمن) اپنے مسائل میں خود ہی گرفتار ہو کرمشکلات میں مبتلا ہو جائیں گے۔اللہ جل شانہ نے اس فقیر (مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار) کو باطنی اطلاع سے نوازا ،اور دکھایا گیا کہ اسلام اور پاکستان کو نقصان پہنچانے والوں میں اندرون و بیرو ن ملک لوگ جو ملک پاکستان اور اسلام کو ٹارگٹ بنائے ہوئے ہیں ،اور نعوزُبااللہ استحکام پاکستان کیلئے مشکلات پیدا کرنے کے خواہاں ہیں ان پر اللہ کا غضب اور جلال ہے،پھر اللہ جل شانہ نے اس فقیر (مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار)کے ہاتھ سے تصرف کروایاجس سے اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کی کثیر تعداد اپنی ہی مشکلات میں مبتلا ہوتی دکھائی دی،پھر دکھایا گیا کہ اُن کے آپس کے ا ختلافات تیزی سے بڑھنے لگے جس سے اُنکا نیٹ ورک کمزور پڑ جائے گا۔
چنانچہ آپ صدیقی لاثانی سرکار نے بشارت دیتے ہوئے فرمایاکہ اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کی ذلت ورسوائی شروع ہوچکی ہے وہ ذلیل وخوار ہونگے اور ان کے کرتوت منظر عام پر آنا شروع ہوجائیں گے آپ نے مزید فرمایا کہ اس ضمن میں پاک فوج کے پاس سنہری موقع ہے اور جنرل راحیل شریف صاحب اپنے دور اقتدا رمیںیہ قدم بطریق احسن اٹھا سکتے ہیں ہم پاک افواج سے یہ التماس کرتے ہیں کہ ان شرپسند، عناصر ، کرپٹ افراد اور دشمنان اسلام پاکستان کے خلاف جاری مشن کو اپنے منطقی انجام تک پہنچائیں اس میں اللہ ورسولﷺ کی بھر پور تائید وحمائیت حاصل ہے اور تنظیم مشائخ عظام پاکستان میں شامل ہزاروں مشائخ اور ان کے لاکھوں مریدین وعقیدت مندان، لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن رجسٹرڈ انٹرنیشنل، بین المذاہب امن اتحاد میں شامل تمام مذاہب ومسالک کے معتبر راہنما اور ان سے وابستہ لاکھوں افراد آپ کے ساتھ ہیں ہم شہدائے پاکستان اور غازیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کے مزید درجات کیلئے دعا گو ہیں ۔
سلیبس سے حضورﷺ ،امہات المومنینؓ ،صحابہ کرامؓاوراولیا ء کرام سے متعلق اہم اسلامی مضامین نکالنا اسلام اورپاکستان سے غداری ہے،حکومت کووارننگ دی جاتی ہے اگر اس گھناؤنی سازش کیخلاف کاروائی نہ کی گئی تو ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کی جائیگی۔صدیقی لاثانی سرکار