گروسکھ دیو سکھاجی صاحب (سیوامنڈل رحیم یارخان )
پاکستان میں سب بین المذاہب امن اتحاد پر کا م کرنے کا سہرا ہمارے مرشد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کے سرہے
ہماری کتاب میں لکھاہواہے کہ سچے گروکے چرنوں میں بیٹھ کر سچائی سیکھنے کی کوشش کروکیونکہ انہوں نے سچائی کو پا لیا ہے، سچے گروکے قدموں میں بیٹھنا چاہیے اوران سے سیکھنا چاہیے۔ پاکستان میں سب بین المذاہب امن اتحاد پر کا م کرنے کا سہرا ہمارے مرشد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کے سرہے۔ پوری ہندو کمیونٹی پاکستان کے استحکام اور بقاء کیلئے جناب صدیقی لاثانی سرکار صاحب کے ساتھ مل کر آواز اٹھائے گی۔ہم اس ایجنڈے پر آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
مرشد کادیدارکرنے سے میراحج ہو جاتا ہے۔آپ ہمارے سچے مرشد اورگروہیں۔
لاثانی سرکار کا آستانہ واحد آستانہ ہے جہاں تمام مذاہب کے لوگ فیض پارہے ہیں۔
میں اپنی کمیونٹی اور برادری کی جانب سے صدیقی لاثانی سرکار کی کاوشوں اور خدمات کو سراہنے کے ساتھ ساتھ اپنی بھر پور حمایت و تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔
لاثانی سرکار کی کاوشوں اور خدمات کو دیکھ کر لگتا ہے کہ بہت جلد دنیا میں کوئی روحانی انقلاب برپا ہونے والا ہے
اس پر فتن دور میں لاثانی سرکار کی ذات تمام انسانیت کیلئے اندھیروں میں روشن چراغ کی مانند ہے۔