پنڈت رمیش چمن صاحب (دیو پیر مندر سولجر بازار کراچی)
لاثانی سرکار کی کاوشوں اور خدمات کو دیکھ کر لگتا ہے کہ بہت جلد دنیا میں کوئی روحانی انقلاب برپا ہونے والا ہے
میں جناب مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار جیسے عظیم روحانی پیشوا کے بارے میں کیا کہہ سکتا ہوں، جنہوں نے اپنے گیان کے ذریعے خدا کا ایسا قرب حاصل کر رکھا ہے، جس کے ذریعے سے وہ فلاحِ انسانیت کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں اور جب میں ان کی فلاحِ انسانیت کے حوالے سے کی گئی خدمات کی تفصیلات دیکھتا ہوں تو مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے خدانے انہیں اس دنیا میں امن و شانتی قائم کرنے کیلئے خاص طاقت عطا کررکھی ہے اور جس طرح لاثانی سرکار انسانیت کی بنیاد پر تمام مذاہب عالم کو یکجا کر رہے ہیں اور بغیر کسی رنگ و نسل کے امتیاز کے اپنی نگاہ کے ذریعے خدا کے قریب کررہے ہیں اور نفرتوں کو ختم کررہے ہیں، یہ واقعہ پیغمبرانہ طرزِ طریق ہے۔ لاثانی سرکار کی کاوشوں اور خدمات کو دیکھ کر لگتا ہے کہ بہت جلد دنیا میں کوئی روحانی انقلاب برپا ہونے والا ہے۔اور ا س عظم روحانی پیشوا کے مشن میں ان کے شانہ بشانہ چلنے کا اور ان کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔
مرشد کادیدارکرنے سے میراحج ہو جاتا ہے۔آپ ہمارے سچے مرشد اورگروہیں۔
پاکستان میں سب بین المذاہب امن اتحاد پر کا م کرنے کا سہرا ہمارے مرشد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کے سرہے
لاثانی سرکار کا آستانہ واحد آستانہ ہے جہاں تمام مذاہب کے لوگ فیض پارہے ہیں۔
میں اپنی کمیونٹی اور برادری کی جانب سے صدیقی لاثانی سرکار کی کاوشوں اور خدمات کو سراہنے کے ساتھ ساتھ اپنی بھر پور حمایت و تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔
اس پر فتن دور میں لاثانی سرکار کی ذات تمام انسانیت کیلئے اندھیروں میں روشن چراغ کی مانند ہے۔