اسلام اور مسلمانوں کو مٹانے والے خود مٹ گئے۔

اپریل 2012کومجلس شوریٰ کے اجلاس میں صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے فرمایا کہ مسلمانوں کااتحاد دنیاکی کسی بھی اسلام دشمن قوت کاموثر مقابلہ کرسکتاہے۔آپس کی نااتفاقی سے ملک دشمن عناصر بھرپور فائدہ اٹھارہے ہیں ۔ایسے حالات میں تمام اسلامی ممالک کااتحاد وقت کی اہم ضرور ت ہے۔اسرائیل گزشتہ کئی دہائیوں سے نہتے مسلمانوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑرہاہے ،ابھی حال ہی میں تاریخی مسجد کوقحبہ خانے میں تبدیل کردیا گیا ہے،1973سے لیکر اب تک اس اسلام دشمن ملک نے مسلمانوں کی 300مساجد کی بے حرمتی کی ہے۔یہ بات عین حقیقت ہے کہ اسلام کومٹانے والے خود مٹ گئے ۔آپ نے مزید کہاکہ مسلمانوں کے مقدس اورتاریخی مقامات کی بے حرمتی کرنیوالے خود دنیا کیلئے درس عبرت بن جائیں گے ۔ اس وقت ہمیں آپس کے اختلافات کوبھلاکر اسلام اور ملکی سلامتی کو پیش نظر رکھتے ہوئے اہم اقدامات کرنے چاہییں۔

تحفظ ناموس انبیاء کیلئے قوانین