اولیاء اللہ کی تعلیمات پر عمل کرنے سے دنیاوی واخروی کامیابی عطا ہوتی ہے!

جنوری 2012کومجلس شوریٰ کے اجلاس میں پیر میاں خلیل احمد شرقپوری نقشبندی کے وصال کے موقع پر صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے فرمایا کہ اولیاء اللہ کی حیات طیبہ مخلوق خداکیلئے مشعل راہ ہوتی ہے چونکہ یہ اللہ تعالیٰ کے برگزیدے بندے اسوہ رسول ؐ کے رنگ میں رنگے ہوتے ہیں اسلئے ان کی تعلیمات پر عمل کرنے سے اللہ ورسولؐ کی رضا حاصل ہوتی ہے اورانسان دنیاوی واخروی زندگی میں کامیابی حاصل کرلیتاہے۔

مشائخ عظام اور سماجی مسائل کمیٹیاں  

صحابہ کرامؓ،امہات المومنینؓ اوراولیاء اللہ کے منکروں کیخلاف بھرپور ایکشن لیاجاناچاہیے۔

پاکستان میں گستاخ صحابہ کرامؓ،امہات المومنینؓ اوراولیاء اللہ کے منکروں کیخلاف بھرپور ایکشن لیاجاناچاہیے۔
ایسے بے ادبوں اور گستاخوں کاکھوج لگاکران پر مقدمات درج کروائے جائیں۔

ملاوٹ شدہ اشیاء سے لاعلاج امراض

ملاوٹ شدہ اشیاء سے خطرناک حد تک لاعلاج امراض پھیل رہی ہیں،ا س کافوری تدارک کیاجائے۔
دور حاضر میں بھی طب نبوی ؐ کی اہمیت وافادیت مسلمہ ہے اس سے فائدہ اٹھایا جائے۔