کرپٹ لوگوں کوآئندہ کیلئے نااہل اورسخت سزاکامرتکب قراردیاجائے

مجلس شوریٰ کے اجلاس میں سفیر امن صدیقی لاثانی سرکا رصاحب نے فرمایا کہ عدلیہ بغیر کسی دباؤ کے کرپشن کرنیوالوں کیخلاف تیز ترین فیصلے کرے،کرپٹ لوگوں کیخلاف بلاامتیازکاروائی کی جانی چاہیے،چاہے ان کاتعلق سیاست،مذہب،بیوروکریسی یاٹیکنوکریسی جیسے گروہوں سے ہی کیوں نہ ہو۔کرپشن ثابت ہونے پر نہ صرف ان کوبلکہ ان کیساتھ ملوث لوگوں کوبھی ان کے عہدوں سے فارغ کیاجائے،آئندہ کیلئے نااہل اورسخت سز اکامرتکب قراردیاجائے۔انہوں نے مزید کہاکہ ملکی سلامتی کیلئے فوج پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عدلیہ کاساتھ دیتے ہوئے کرپٹ لوگوں کیخلاف کاروائی کرنے میں مددکرے۔

مشائخ عظام اور سماجی مسائل کمیٹیاں  

صحابہ کرامؓ،امہات المومنینؓ اوراولیاء اللہ کے منکروں کیخلاف بھرپور ایکشن لیاجاناچاہیے۔

پاکستان میں گستاخ صحابہ کرامؓ،امہات المومنینؓ اوراولیاء اللہ کے منکروں کیخلاف بھرپور ایکشن لیاجاناچاہیے۔
ایسے بے ادبوں اور گستاخوں کاکھوج لگاکران پر مقدمات درج کروائے جائیں۔

ملاوٹ شدہ اشیاء سے لاعلاج امراض

ملاوٹ شدہ اشیاء سے خطرناک حد تک لاعلاج امراض پھیل رہی ہیں،ا س کافوری تدارک کیاجائے۔
دور حاضر میں بھی طب نبوی ؐ کی اہمیت وافادیت مسلمہ ہے اس سے فائدہ اٹھایا جائے۔

تمام کرپٹ عناصرکا فوری احتساب

تمام کرپٹ عناصرکا فوری احتساب ان کی جائیدادیں ضبط کرنے کیساتھ ساتھ کرپٹ سیاستدانوں کو الیکشن کیلئے تاحیات نااہل بھی قراردیاجائے ۔