مرکزی مجلس شوریٰ کااہم اجلاس ( امریکی پادری کی طرف سے گستاخانہ فلم بنانے کیخلاف)
مورخہ : 15ستمبر 2012 بمقام :لاثانی سیکرٹریٹ فیصل آباد زیر اہتمام : تنظیم مشائخ عظام پاکستان
زیر صدارت : حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارصاحب (امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان )
شرکائے اجلاس : پیر طریقت احسان الحق معصومی(سیکرٹری نشرواشاعت تنظیم مشائخ عظام پاکستان )،پیر لیاقت علی نقشبندی(ضلعی کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام فیصل آباد )،پیر محمد راشد نقشبندی(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام لاہور)،پیر سید احمد ندیم شاہ نقشبندی (ضلعی کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام پاکستان لاہور)
اجلاس کا مقصد : تمام اسلامی ممالک اپنے اپنے ممالک میں گستاخوں کیلئے سخت سے سخت قانون بناکران پرعمل درآمد کرائیں۔اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو ایسے شرپسند عناصر کیخلاف سخت قانونی کاروائی کرنے پر قائل کرناتاکہ دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکے۔اقوام عالم کویہ پیغام دینا کہ امریکی پادری عالمی دہشت گرد ہے اس شیطان صفت پادری کونشان عبرت بنایا جائے تاکہ پھر سے کوئی ایسی غلیظ حرکت نہ کرسکے اورعالمی امن کیلئے جاری کاوشوں کودھچکالگنے سے بچایا جائے۔
امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان اورکوارڈینیٹرز نے اجلاس میں جوجوبیانات دئیے ان کی تفصیل درج ذیل ہے:۔
حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار صاحب (امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان)
آپ نے کہا کہ حضور نبی کریم ﷺ کی شان اقدس میں ایسی گستاخانہ حرکت سے عالمی امن اوربین المذاہب ہم آہنگی کیلئے جاری کاوشوں کو شدید دھچکالگاہے۔ دنیا کاکوئی بھی مذہب کسی خاص اور برگزیدہ شخصیت تو کیا عام شخص کی توہین اور گستاخی تک کی اجازت نہیں دیتا۔پاکستان سمیت اسلامی ممالک میں موجود اقلیتوں کیساتھ مسلمانوں کاحسن سلوک بانی اسلام ﷺ کی سنہری تعلیمات کامرہون منت ہے۔مذاہب عالم کیلئے یہ عملی درس کہ’’ اسلام امن کامذہب ہے ‘‘کامنہ بولتاثبوت بھی ہے،اس سے ان لوگوں کوسبق سیکھنا چاہیے جوعالمی امن کی کاوشوں کونہ صرف شدیدنقصان پہنچارہے ہیں بلکہ کھلی دہشت گردی کابھی ثبوت دے رہے ہیں۔
پیر احسان الحق نقشبندی (سیکرٹری نشرو اشاعت تنظیم مشائخ عظام)
نے کہاکہ گستاخانہ فلم کیخلاف جامعۃ الازہر سمیت تمام اسلامی ممالک کااتحاد اسلام کی نشاۃ ثانیہ کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے ۔مصر ،ایران ،عراق ،بنگلہ دیش سمیت دیگر اسلامی ممالک نے جس اتحاد واتفاق اور یگانگت کامظاہرہ کیا ہے وہ وقت کی ضرورت بھی ہے۔ مسلمانوں کاایسا اتحاد ہی انہیں دشمنان اسلام پر غلبہ دینے میں اہم کردار اداکریگا۔
پیر سید احمدندیم نقشبندی (ضلعی کوارڈینیٹر لاہور)
نے کہاکہ بانی اسلام ﷺ نے اپنے پیرو کاروں کوتمام انبیاء کرام ؑ سے عقیدت ومحبت کادرس دیکر انسانیت کیلئے روشن مثال قائم کردی۔غیر مسلموں کوبانی اسلام ﷺ کے عظیم کردار کودیکھتے ہوئے تعصب اور تنگ نظری کی روش کوچھوڑناہوگا۔
پیر لیاقت علی نقشبندی(ضلعی کوارڈینیٹر فیصل آباد )
نے کہا کہ عشق رسول ﷺ ہی وہ جذبہ ہے جس کے ذریعے اسلام کوعالم گیر فروغ ملا۔تاریخ ثابت کرتی ہے کہ مبلغین اسلام نے اپنے آقا ومولیٰ ،رہبرورہنما ﷺ کی پیرو ی کرتے ہوئے دنیا بھر میں امن وسلامتی کوفروغ دیا ۔
پیر محمد راشد نقشبندی(ضلعی کوارڈینیٹرلاہور)
نے کہا کہ برازیل میں ہونیوالی عالمی امن کانفرنس کے موقع پر اقوام متحدہ ایسے عالمی دہشت گردوں کیخلاف سخت نوٹس لے کیونکہ یہ عالمی ادارہ ہر سال پوری دنیا میں ’’امن کاعالمی دن ‘‘منانے کااہتمام کرتاہے ۔ایسے حالات میں اس ادارے پر یہ ذمہ داری اور بھی بڑھ گئی ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے بنی نوع انسان کی سب سے محبوب ہستی سید نا محمد رسول اللہ ﷺ کی مختلف حوالوں سے توہین آمیزی کے ذریعے دنیا بھر میں کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کی جاری ہے۔ایسے موقع پر اس ادارے کو مکمل غیر جانبداری سے ان دہشت گردوں کیخلاف ایسے سخت قوانین اور ان کے نفاذ کااعلان کرے تاکہ مستقبل میں کوئی ملعون اللہ کے محبوب بندوں کی توہین کی جسارت نہ کرسکے۔اس اہم اجلاس میں شرکت کرنیوالے تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے درجنوں مشائخ نے اس انتہائی توہین آمیز او رگھناؤنی سازش کی پرزور مذمت کرتے ہوئے تجدید عہد کیا کہ امت مسلمہ کے اتحاد،استحکام پاکستان اور فروغ اسلام کیلئے جاری کاوشوں کومزید تیز کیاجائیگا۔اس سلسلے میں لاثانی سیکرٹریٹ پر بروزاتوار ان گستاخوں کیخلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائیگا۔
آستانہ عالیہ لاثانی سرکار میں یوم ولادت حضرت سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے موقع پر مسیحی کمیونٹی کیساتھ محفل ذکر ونعت و سماع کاانعقاد کیا گیا
پاکستان سمیت بیرون ممالک میں بھی انبیاء ؑ ،صحابہؓ ،ازواج مطہراتؓ،اولیاء کی توہین کیخلاف قانون سازی اوراس پر عمل درآمدکروانا