یوم ولادت حضرت سیدنا عیسیٰ علیہ السلام 2015
آستانہ عالیہ لاثانی سرکار میں یوم ولادت حضرت سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے موقع پر مسیحی کمیونٹی کیساتھ محفل ذکر ونعت و سماع کاانعقاد کیا گیا
فروغ امن اور استحکام پاکستان کیلئے بین المذاہب امن اتحاد پاکستان کی کاوشیں جاری رہیں گی۔صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار
صدیقی لاثانی سرکار کا امن مشن بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل کر چکا ہے۔صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی نقشبندی
صدیقی لاثانی سرکار نے سب سے پہلے بین المذاہب امن اتحاد کا عملی پلیٹ فارم متعارف کروایا۔لارڈ بشپ شمس پرویز
اس آستانے پر آکر ہمیں گھر کا پیار ملتا ہے،دل کرتا ہے ایسی محافل کبھی ختم نہ ہوں۔پاسٹر شکیل
گزشتہ روز آستانہ عالیہ لاثانی سرکار پر حسب روایت یوم ولادت حضرت سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے موقع پر مسیحی بھائیوں کیساتھ محفل ذکر و نعت و سماع کا انعقاد کیا گیا ،جس کی صدارت چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان،چیئرمین لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل ،امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان جناب صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار نے کی۔صدارتی بیان میں صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار نے کہا کہ فروغ امن اور استحکام پاکستان کیلئے بین المذاہب امن اتحاد پاکستان نے جو مشن 1997 ء سے شروع کیا، وہ جاری و ساری رہے گا۔پاکستان کی سا لمیت اور بقاء پر کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔قیام پاکستان میں بزرگان دین نے مرکزی کردار ادا کیا،اب اس کی بقاء اور استحکام کیلئے اولیاء اللہ ہی مرکزی کردار ادا کریں گے۔ پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کرنے والی افواج پاکستان کو زبر دست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار نے کہا کہ روحانی اطلاع کیمطابق اللہ و رسول ۖ اور اولیاء اللہ کی نصرت و تائید افواج پاکستان کیساتھ ہے۔آپ نے مزید کہا کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی پر افواج پاکستان مبارکباد کی مستحق ہیں۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی نقشبندی نے کہا کہ 18سال پہلے صدیقی لاثانی سرکار کے آستانے سے شروع ہونے والا امن مشن بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل کر چکا ہے۔آج بین المذاہب امن اتحاد کو پوری دنیا میں امن و آشتی کی ضمانت قرار دیا جار ہا ہے۔لارڈ بشپ شمس پرویز نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ صدیقی لاثانی سرکار نے سب سے پہلے بین المذاہب امن اتحاد کا عملی پلیٹ فارم متعارف کروایا،اور جس کے بعد پاکستان سمیت پوری دنیا میں اس پلیٹ فارم کو پذیرائی مل چکی ہے۔ہم مسیحی کمیونٹی کو فیصل آباد میںجتنی پروٹیکشن آستانہ عالیہ لاثانی سرکار سے ملی اس کی مثال نہیں ملتی ہے۔ خداوند کریم اس آستانہ کو ہمیشہ شاد آباد رکھے۔پاسٹر شکیل نے کہ میں بہت سی جگہوں پر جاتا ہوں مگر جو محبت و پیار ہمیں اس آستانے پر ملتا ہے اسکو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا ہے۔ اور یہاں ہمیں اپنے گھر کا سا ماحول لگتا ہے،دل کرتا ہے ایسی محافل کبھی ختم نہ ہوں کیونکہ ان محافل میں ہمیں ایک روحانی سکون ملتا ہے۔ محفل کے اختتام پر یوم ولادت کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اور پر تکلف ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ پروگرام میں تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی جانب سے پیر لیاقت علی ،پیر الطاف حسین،پیر محمد طاہر، پیر مشتاق احمد صدیقی،پیر سیداحمد ندیم شاہ،پیر محمد افتخار احمد نقشبندی ،پیر طریقت حسنین احمد حالی،پیر حاجی محمد افضل،پیر حافظ فریاد قادری،پیر محمد خالد حنیف ،خلیفہ ناصرعلی ،خلیفہ نذیر حسین و دیگر سمیت ہزاروں مرد و خواتین کمیونٹی ورکرزنے شرکت کی۔
پاکستان سمیت بیرون ممالک میں بھی انبیاء ؑ ،صحابہؓ ،ازواج مطہراتؓ،اولیاء کی توہین کیخلاف قانون سازی اوراس پر عمل درآمدکروانا
علم معرفت کافروغ،فرقہ واریت اورجہالت کاخاتمہ،علم حقیقی سے صرا ط مستقیم کامشاہدہ کرنا،کامل اوراکمل اولیاء اللہ کی تعلیمات کافروغ،اسلام کی بنیادی تعلیمات سے عوام الناس کو آگاہی دینا ،روحانیت اورصوفی ازم کاپرچارکرنا