استحکام پاکستان امن سیمینار


21مارچ 2013 بمقام :لاثانی سیکرٹریٹ فیصل آباد زیر اہتمام : تنظیم مشائخ عظام پاکستان ،لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن
زیرصدارت:حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارصاحب (امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان وچےئرمین لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل )
مہمان خصوصی :چوہدری محمد سرور(سابقہ ممبر پارلیمنٹ برطانیہ،گونر پنجاب)
دیگرمہمانان گرامی : لارڈبشپ شمس پرویز(مرکزی چےئر مین بین المذاہب امن کارواں) ،خالد پرویز شیخ(صوبائی چےئر مین پاکستان بین المذاہب امن کارواں )، بشپ منظور عالم(مرکزی جوائنٹ سیکرٹری پاکستان بین المذاہب امن کارواں)،محمد احمد محمود صاحب (مرکزی جنرل سیکر ٹری پاکستان بین المذاہب امن کارواں)،جوئیل عامر سہوترا(سابق ممبر صوبائی اسمبلی)،پیر لیاقت علی نقشبندی(ضلعی کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام فیصل آباد)،پیر احسان الحق ساجد نقشبندی(ضلعی کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام ٹوبہ ٹیک سنگھ)،پیر مشتاق احمد صدیقی(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام فیصل آباد)،پیر رانا محمد طاہرنقشبندی(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام فیصل آباد)،پیر حاجی محمد افضل نقشبندی(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام فیصل آباد)،پیر مختار احمد نقشبندی(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام فیصل آباد)،پیر محمد گلزار احمد قادری نقشبندی(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام گوجرانوالہ)،پیر ڈاکٹر محمد انور نقشبندی(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام فیصل آباد)ناصر علی گل نقشبندی(مرکزی رکن شعبہ تعلقات عامہ)، محمد نذیر نقشبندی(مرکزی رکن مجلس شوریٰ )،پیر میاں محمد اصغرنقشبندی(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام فیصل آباد)،پیر محمد خالد حنیف نقشبندی(رابطہ سیکرٹری تنظیم مشائخ عظام پاکستان)،پیررفاقت علی(سینیئر انجینئر،مرکزی رکن مجلس شوریٰ )،رانا محمد احسان خاں(مرکزی رکن مجلس شوریٰ )،ناصر رندھاوا(سابقہ GM پیپسی)،شیخ یوسف(امیدوار MPA )،امتیاز لاڑا(امیدوار MPA جھمرہ)،محمد ریحان نقشبندی(میڈیا سیکرٹری)،محمد رمضان نقشبندی(معروف نقیب لاثانی محافل ذکرونعت)، محترمہ ناظرہ مسعود صاحبہ(چےئر پرسن لاثانی ویلفےئر فاؤنڈیشن(رجسٹرڈ) انٹر نیشنل)،محترمہ مہوش مسعود صاحبہ(صدر لاثانی ویلفےئر فاؤنڈیشن)،محتر مہ ظل ہما صاحبہ (صدر پنجاب لاثانی ویلفےئر فاؤنڈیشن)،محترمہ سلطانہ ناصر صاحبہ(صدر لاثانی نعت و کلام کونسل)،محتر مہ منیبہ احسان صاحبہ(IT ڈیپارٹمنٹ لاثانی سیکٹریٹ خواتین ونگ)،محترمہ عطیہ ریحان صاحبہ(مرکزی رکن شعبہ دم وڈیلنگ خواتین)، عظمیٰ صاحبہ(شعبہ نشرو اشاعت و روحانی ڈیلنگ خواتین)،محترمہ نجمہ رفاقت صاحبہ(ایگزیکٹو ممبر لاثانی ویلفےئر فاؤنڈیشن خواتین ونگ)،محترمہ عابدہ معراج صاحبہ(ایگزیکٹو ممبر لاثانی ویلفےئر فاؤ نڈیشن )،محترمہ انیلہ حفیظ صاحبہ(ایگزیکٹو ممبر لاثانی ویلفےئر فاؤ نڈیشن)نے شرکت کی ۔
سیمینار کے مقاصد : پاکستان میں بڑھتی ہوئی فرقہ واریت ،دہشت گردی،مہنگائی ،لوڈشیڈنگ،قتل وغارت گری،بیروزگاری اورانصاف کی عدم فراہمی جیسے گھمبیر مسائل سے حکومت کونپٹنے کی تجاویز دینا،مذہبی ودینی جماعتوں کو فروعی اختلافات سے اجتناب کرنے کاپیغام دینا،گستاخانہ لٹریچر کی طباعت واشاعت پر پابندی ،ملکی اداروں اورکرپٹ عناصر بالخصوص سیاسی لوگوں کاسخت احتساب کرنے کامطالبہ ۔ جید مشائخ عظام کی تعلیمات وتجاویز اورمشاورت سے بھرپور استفادہ کرنے سے ہی استحکام پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکتاہے۔
حضرت صدیقی لاثانی سرکار صاحب اور مہمانان گرامی کے خطابات کی تفصیل درج ذیل ہے:۔
صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار صاحب (امیرتنظیم مشائخ عظام پاکستان)
آپ نے کہا کہ ’’پاکستان میں اسلام کی روح سے دوری بد امنی اور عدم استحکام کا سبب ہے اسلام میں فرقہ واریت اور مذہبی انتشار کی کوئی گنجائش نہیں ہے ‘ ہمیں حضورپاکﷺ کی سیر ت و کردار کی پیر وی کرنا ہو گی اور صوفیانہ طرزفکر کو اپنانا ہو گاتاکہ پاکستان میں امن قائم ہو سکے‘نیک اور مخلص لوگ جو دین کی سمجھ بوجھ رکھتے ہوں انہیں ووٹ دینا ہو گا ،ایسے نیک اور دیندار لوگوں کے سیاست میں آنے سے ہی فروغ اسلام اور استحکام پاکستان کا خواب شرمندہ ہوسکتاہے‘‘۔
مہمان خصوصی چوہدری محمد سرورصاحب (ممبر پارلیمنٹ آف برطانیہ )
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حکمران عوامی نمائند گان نہیں بلکہ صر ف اپنے ذاتی مفادات کیلئے سیاست کر رہے ہیں۔فروغ امن کیلئے صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار کی خدمات قابل ستائش ہیں اور انکے مذاہب عالم کیساتھ تعلقات بہت اچھے ہیں پاکستان کو ایسے روحانی و مذہبی لیڈرو ں کی ضرورت ہے۔آج کی یہ تقر یب دیکھ کر میں بہت متاثر ہوا ہوں۔اور اب انشاء اللہ لاثانی سرکار اور بین المذاہب امن اتحاد کیساتھ رابطہ رہے گا۔
لارڈبشپ شمس پرویز(مرکزی چےئر مین بین المذاہب امن کارواں)
انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کیلئے لاثانی سرکار ایک ڈھال ہیں،مسیحی برادری کو جب بھی کوئی پریشانی ہوئی تو لاثانی سرکار سب سے پہلے ہم سے آگے ہوتے ہیں انکے ہوتے ہوئے ہمیں یہاں کوئی پریشانی نہیں ہے۔مسیحی برادری کیلئے لاثانی سرکار مسیحا ہیں۔
خالد پرویز شیخ (صوبائی چےئر مین پاکستان بین المذاہب امن کارواں )
انہوں نے کہا کہ صوفی ازم کا فروغ پاکستان میں ناگزیر ہے لاثانی سرکار بین المذاہب کیلئے گراں قدر خدمات د ے رہے ہیں چوہدری محمد سرور(ممبر پارلیمنٹ برطانیہ) کی خدمات کو بھی پرویز خالد شیخ نے بہت سراہا انہوں نے کہا کہ بادامی باغ مسیحی برادری کیلئے چوہدری محمد سرور نے فنڈنگ کیلئے بہت محنت کی ہے ۔
محتر مہ ظل ہما صاحبہ (صدر پنجاب لاثانی ویلفےئر فاؤنڈیشن)
انہوں نے کہا کہ لاثانی ویلفےئر فاؤنڈیشن کے عملی کام فلاح انسانیت کیلئے بہت سے ادارہ جات کی صورت میں کام کر رہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ تمام ادارہ جات اپنی مدد آپ کے تحت اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔یہ لاثانی سرکار صاحب کا بہت ہی عظیم کارنامہ ہے ۔

فلاحِ انسانیت  کرپشن  استحکامِ پاکستان