محفل ذکر و نعت و سماع تماثیل ہال لاہور

صدارتی بیان مبارک قبلہ و کعبہ ،سیدی مرشدی حاجی صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکاردامت بر کاتہم العالیہ:
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔ ہمیں اللہ جل شانہ اوراسکے حبیب ﷺ کی طرف سے بشارت ہے کہ ہماری ایک بااجازت محفل کروانے والے کے نامہ اعما ل میں 7 سو سال سے زائد کی عبادت کا اجر و ثواب لکھا جاتا ہے اور یہ شریعت سے بھی ثابت ہے۔یہی وہ روحانی خزانے ہیں ’’کہ فقراء کے پاس خزانے ہیں ان سے عقیدت محبت رکھو‘‘،اب دیکھیں کہ انسان کی زندگی کی حد عام طور پر 70/80 سال تک ہے اور یہ صرف ایک عمل کا ثواب ہے۔تو میں نے عرض کی کہ اے میرے مولا! یہ شخص تو جنتی ہو کر ولی ہو جائے گا،عابدین(عبادت کرنے والوں ) میں لکھا جائے گا۔تو ارشاد باری تعالیٰ ہواکہ ہاں یہ میرا فضل ہے ،میرا یہی تو فضل ہے کہ جسے جو چاہوں نواز دوں۔پھر بھی کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ہماری دعائیں قبول نہیں ہوتیں،اسکی اصل وجہ یہ ہے کہ ہم سچے دل سے مانگتے ہی نہیں ہیں ۔زبان ہماری کچھ کہتی ہے اعمال ہمارے کچھ ہیں، زبان ہر وقت چغلی اور بہتان بازی میں مصروف ہے، لوگوں کی اکثریت حق مارنے میں مصروف ہے،گھر میں بہو ،بیٹیوں سے برتاؤ صحیح نہیں ہے ۔حرام ،حلال کی تمیز میں کمی ہو گئی ہے۔ اسی لیے ہم سب کے آقا و مولا حضور نبی کریم رؤف الرحیم ﷺنے مجھ پر یہ کرم فرمایا تھا کہ لوگوں کے عقیدے خراب ہورہے ہیں، گمراہی کی طرف جارہے ہیں،میرا کلمہ پڑھنے والے بھی جہنمی ہو رہے ہیں۔اور نعوذ بااللہ ، اللہ جل شانہ کے علاوہ نبی پاک ﷺ ،انبیاء کرامؑ ،آل بیت اطہارؓ اور آپکے خلفاءؓ اور صحابہ کرامؓ کی محبت کو غیر اللہ کی محبت قرار د ے کر اس پر کفر کے فتوے لگا دیے ہیں۔عقیدے کی بنیادوں کو ہلا دیا ہے تو آپ سرکار ﷺ نے مجھے حکم دیا کہ پوری روئے زمین پر یہ کھل کر ایک ماہ کا اعلان کریں کہ جو سچے دل سے یہ اقرا ر کر لے کہ حرام نہیں کھائے گا۔حق دار کو حق دے گا۔ اورمیں ذکر فکر کا طریقہ بتاؤں گا،ایک مہینے کے اندر اندر انشاء اللہ تعالیٰ راہ حق کی تصدیق ہو جائے گی۔
ہماری فاؤنڈیشن لوگوں کو دین ،دنیا اور آخرت کے خزانے دے رہی ہے ۔مجھے کئی سونے کے،چاندی کے میڈل مختلف تنظیموں کیطرف سے مقامی و بین الاقوامی این جی اوز کی جانب سے دیے جاچکے ہیں۔صرف اسی وجہ سے کہ یہاں اخلاص ہے اکثر تنظیمیں لوٹ رہی ہیں ،پیسے بٹور رہی ہیں ۔دنیاوی چیزوں کو حاصل کرنے کی کوشش میں لگی ہیں ،ایسی تنظیمیں ویلفےئر کے مفہوم سے ہی نا آشنا ہیں۔ہمارے ویلفیئر کے تحت اسکول چل رہے جہاں بچہ جب پرائمری پاس کرتا ہے تو وہ دس سپاروں کا حافظ نکلتا ہے ،جب مڈل پاس کرتا ہے تو 20 سپاروں کا حافظ ہوتا ہے میٹرک میں جاتا ہے تو جہاں وہ دوسرے مضامین میں دوسرے سکولوں سے اچھے نمبر لیکر پاس ہو رہا ہے، وہیں حافظ قرآن ہو کر نکل رہا ہے۔ اور بچے جب اپنے گھروں میں جا کر اپنے والدین، بہن بھائیوں کو کہتا ہے کہ بیٹھ کر کھانا کھائیں ،آپ نے کھانے سے پہلے بسم اللہ شریف کیوں نہیں پڑھی۔تو وہ حیران ہو رہے ہیں کہ میرا یہ بچہ اتنی کم عمر میں سنتیں سکھا رہا ہے، یہ مجھے آداب سکھا رہا ہے تو انہیں دوسرے سکولوں میں پڑھنے والے اپنے بچوں سے ہمارے سکولوں کا فرق نظر آتا ہے۔ آپکی فیس بہت کم ہے ۔وہ خوش ہوتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم نے تو ایک عام سا سکول سمجھا تھا ،مگر اس بچے کی تربیت نے ہمارے ضمیر کو جھنجھوڑ دیا ہے۔یہی وہ بہتر ی ہے ،جو تیزی سے ہمارے اداروں سے پھیل رہی ہے ، جسے ہم نے مزیدمضبوط کرنا ہے ،اپنی بنیاد کو ٹھیک کرنا ہے ۔یہی ہمارا دین تھا ،یہی ہمارا کلچر تھا ،یہی ہماری زندگی تھی، یہی ہماری آخرت تھی اوریہی نبی پاک ﷺ کا فرمان ہے۔ خوشبو کو ،پاک چیز کو ،درود پاک کو ،صلوٰۃ و سلام لکھے ہوئے کو ،اللہ کے ناموں کوانبیاء علیہ السلام ،فرشتوں کی اور اولیاکرام ؒ کی روحیں پسند فرماتی ہیں ۔انکی ارواح جب اوپر سے گزرتی ہیں اور انکی نظر جب پڑتی ہے صلوٰۃ و سلام کی فلیکس پر تو ان کو ٹھنڈک محسوس ہو تی ہے ، تو جب پہلی ہی نظر رحمت کی محبت کی پڑتی ہے تو باقی بھی بخشش ہو جاتی ہے (انشاء اللہ)۔تو جس در و دیوار پر گندی چیزیں لگی ہوں گی وہاں شیاطین ،جنات اور خبیث روحیں زیادہ آئیں گی اور عقل کی کمی کردیں گی ۔اب اگر ناخن بڑھے ہوئے ہیں یا نیل پالش ہی لگی ہوئی ہے تو آپ نماز نہیں پڑھ سکتے، ہاں اگر داڑھی کی بات کرو تو اس کو بنا سنوار کر رکھنے کاہمارے دین میں حکم ہے تاکہ لوگ داڑھی سے نفرت نہ کریں اور وہ آپکے چہرے پر اچھی لگے۔ جو بات آپ کو اللہ جل شانہ اور اسکے حبیب ﷺ کی طرف لیکر جائے ان کی طر ف رغبت کروائے وہ کر لیا کرواور جو غلط سمت میں لے کر جائے اگرچہ جائز ہو اسے چھوڑ دو،وہ روحانیت میں منع ہے ،روحانیت میں وہ چیزیں اچھی نہیں ہیں وہ نقصان پہنچائیں گی۔اللہ تعالیٰ ہماری بخشش و مغفرت فرمائے ،بس یہ یاد رکھیں کہ جب ہماری نیت اچھی ہو جائے گی تو پھر وہ کام انشاء اللہ اچھا ئی کی ہی طرف جائے گا۔ اللہ تعالیٰ ہمیں جزائے خیر عطا فرمائے، ہمارے علم میں نفع فرمائے اور ہماری مغفرت فرمائے اور اللہ و رسول ﷺ کی رضا حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے (آمین)

فلاحِ انسانیت  مسائل اور انکاحل  محافل  تعلیم و تربیت