’تنظیم مشائخ عظام پاکستان کاخصوصی اجلاس

مورخہ : بمقام : آستانہ عالیہ لاثانیہ فیصل آباد زیر اہتمام : تنظیم مشائخ عظام پاکستان
زیر صدارت: محترم المقام صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارصاحب (امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان )
اجلاس کا مقصد: حضور نبی کریم روف الرحیم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کرنیوالے تمام گستاخ ممالک کی اشیا ء کا بائیکاٹ کرنا،بالخصوص ڈنمارک کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کو شائع کرنے کی بنا پر ان کی تمام اشیا کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کرتے ہیں ۔اور تمام امت مسلمہ بالخصوص تاجر برادری سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنی سچے مسلمان ہونے کا ثبوت دیں اور ایسے گستاخ اور خدا کے غضب کا شکار ممالک کی اشیا ء کا بائیکاٹ کریں
امیر تنظیم مشائخ عظام صدیقی لاثانی سرکارصاحب کا اجلا س سے خطاب :
آپ نے کہا کہ حضور نبی کریم روف الرحیم ﷺ کی شان پاک میں گستاخی کرنیوالے صفحہ ہستی سے مٹنے والے ہیں ۔اس موقع پر آپ نے اعلان فرمایا کہ ہم ڈنمارک کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کو شائع کرنے کی بنا پر ان کی تمام اشیا کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کرتے ہیں ۔اور تمام امت مسلمہ بالخصوص تاجر برادری سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنی سچے مسلمان ہونے کا ثبوت دیں اور ایسے گستاخ اور خدا کے غضب کا شکار ممالک کی اشیا ء کا بائیکاٹ کریں کیونکہ مسلمانوں کی یہی تو قیمتی متاع ہے جس سے اللہ کی رضا ہوتی ہے اگر آپ ﷺ سے عشق ومحبت کا ثبوت ہم نہ دے سکے تو پھر خدا بھی ہم پر راضی نہیں ہوگا۔خدا کو راضی کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے وہ طریقہ آپ ﷺ سے عشق ومحبت کرنے کا ہے ،جو آپ ﷺ سے عشق ومحبت کرے اس سے ہم کریں اور جو آپ ﷺ سے بغض ،دشمنی اور گستاخی کرے ہم اسے اپنا جانی دشمن سمجھیں ،اگر ہم ایسا کریں گے تو پھر یقیناًیقیناًاللہ ورسولﷺ کی رضا وخوشنودی حاصل کرنے میں دنیا وآخرت میں کامیاب ہونگے ۔اس اہم ترین خصوصی اجلاس کے اختتام پراسلام کی نشاۃ ثانیہ ، ملک وملت کی سلامتی واستحکام کیلئے خصوصی دعافرمائی گئی ۔

ناموسِ رسالت  

لاثانی ہیومن رائٹس کونسل کا اجلاس (ملعون امریکی پادری ٹیری جون کی گستاخی)

حکومت پاکستان ،انسانی حقوق کے ادارے اورانسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو یہ پیغام دینا کہ حضورنبی کریم روف الرحیم ﷺ ،ازواج مطہراتؓ ،خلفائے راشدینؓ ،اولیاء اللہ اورقرآن مجید فرقان حمید کی شان اقدس میں گستاخی پر سخت سے سخت قانونی کاروائی کاناگزیرقرار دیں کیونکہ ایسے عناصر امن کے دشمن ہیں،انہیں کیفر کردار تک پہنچانا ہی تنظیم مشائخ عظام پاکستان کا سب سے بڑا مقصد ہے