بہاول پور سے ہندو خاندان کے 11افراد کا قبول اسلام

دین ِ اسلام ہی زندہ' قائم اور کشادگی کا حامل نظام ہے۔ صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار
اسلام کی تعلیمات قیامت تک تمام انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں۔ محمد ابراہیم (مہر رام )
     مذاہب عالم میں اسلام کو اسی لئے مرکزی حیثیت حاصل ہے کہ اس کی تعلیمات قیامت تک تمام انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار قبول اسلام کی سعادت حاصل کرنیوالے ہندو خاندان کے سربراہ محمد ابراہیم (مہر رام ولد ہسو رام) اور اس کی بیوی زہرہ مائی (پیرو مائی) نے مورخہ 20-08-2013کو آستانہ عالیہ نقشبندیہ چادریہ لاثانیہ پر کیا۔ محمد ابراہیم نے اپنی بیوی سمیت 9بچوں کے ہمراہ جناب صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب کے حسن ِ اخلاق اورفلاحِ انسانیت کیلئے کی گئی کاوشوں سے متاثر ہو کر سچے دل سے اسلام قبول کرلیا۔ اسلام قبول کرنے کے بعد محمد ابراہیم نے اپنے بیوی بچوں سمیت صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار کے دست ِ حق پر سلسلہ عالیہ نقشبندیہ چادریہ لاثانیہ میں بیعت کی سعادت بھی حاصل کر لی۔ محمد ابراہیم کے 9بچے جن کے نئے اسلامی نام رکھ دیئے گئے ہیں۔ ان میں فیضان علی (کرشن رام)، نور علی (سانول رام)، محمد ندیم (کالو رام)، محمد یوسف (پیلاج رام)، محمد نوید (شنکر رام)، محمد بلال (سُرجن رام)، محمد ایوب (رمیش رام)، مہرین بی بی (جیول بی بی)، نجمہ بی بی (جیون بی بی) شامل ہیں۔ صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کی اسلام اور روحانیت کے فروغ کیلئے شبانہ روز کاوشوں سے مذاہب عالم (ہندو، سکھ، عیسائی، بہائی، پارسی و دیگر ) سمیت روحانیت کو نہ سمجھنے والے لاکھوں لوگ اسلام کی درخشاں تعلیمات سے فیض یاب ہورہے ہیں۔ تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی طرف سے نئے مسلمان ہونے والوں کو مبارکباد دی گئی اور راہِ حق پر استقامت کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ 

اسلام قبول کرنا  

عیسائی لڑکی کا قبول اسلام

مخلو ق خدا کی خدمت کرنیوالے اللہ کے بہترین بندوںمیںشمار ہوتے ہیں۔ (صوفی مسعوداحمدصدیقی )
صدیقی لاثانی سرکار کے حسن اخلاق اورفلاحی خدمات سے بہت متاثر ہوئی ہوں۔ (نازیہ مسیح کاقبول اسلام کے وقت اظہارخیال)

عیسائی لڑکے رابرٹ بوبی کا قبول اسلام

صدیقی لاثانی سرکار کی فلاحی خدمات سے متاثر ہوکر مسیحی نوجوان کاقبول اسلام.
انسانیت کی خدمت کرنے والے ہی حقیقی انسان ہیں.(۔صوفی مسعوداحمدصدیقی )
اسلام انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے کا درس دیتا ہے ۔رابرٹ بوبی (فیضا ن علی )

7مسیحیوں کا قبول اسلام

صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار کی فلاحِ انسانیت کی کاوشوں سے متاثر ہو کر پچھلے ماہ11ہندوئوں اور 3عیسائیوں کے قبول اسلام کے بعد اس ماہ مزید 7مسیحیوں نے اسلام قبول کرلیا اور صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار کے ہاتھ پر بیعت کی سعادت بھی حاصل کرلی۔

رحیم یارخاں سے ہندولیڈر کاقبول اسلام

صدیقی لاثانی سرکار کی تبلیغ اسلام سے متاثر ہوکرضلع رحیم یارخاں سے ہندولیڈر کاقبول اسلام.
سچے گروکے توسط سے اللہ نے دل کوحقیقی شانتی دی ہے۔سماروجی فقیر بھگت (محمد صدیق)