عیسائی لڑکے رابرٹ بوبی کا قبول اسلام

صدیقی لاثانی سرکار کی فلاحی خدمات سے متاثر ہوکر مسیحی نوجوان کاقبول اسلام.
انسانیت کی خدمت کرنے والے ہی حقیقی انسان ہیں.(۔صوفی مسعوداحمدصدیقی )
اسلام انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے کا درس دیتا ہے ۔رابرٹ بوبی (فیضا ن علی )

02اکتوبر 2012کو لاثانی سیکرٹریٹ پرنوجوان مسیحی رابرٹ بوبی (فیضان علی ) کے قبول اسلام کے موقع پرصدیقی لاثانی سرکار صاحب نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ جن لوگوں پر اپنا فضل وکرم فرماتاہے انہیں دین کی سمجھ بوجھ بھی عطا فرماتاہے اور ایسے لوگ بے لوث ہوکر اللہ کی رضا کیلئے اس کی مخلوق کی خدمت کرتے ہیں ،انسانیت کی بے لوث خدمت کرنیوالے ہی حقیقی انسان ہوتے ہیں۔ہر انسان اپنی ضرور یات کااتنا خیال رکھتاہے کہ اپنے اہل وعیال ،رشتہ داروں اور قریبی ہمسایوں کے حقوق تک بھلادیتاہے۔ایسے حالات میں جوشخص بغیر کسی طمع اور لالچ کے صرف اللہ کی رضا وخوشنودی کیلئے اس کی مخلوق کی خدمت کرتاہے وہ انسانیت کے انتہائی اعلیٰ مقام پر فائز ہوتاہے ۔دنیا وآخرت کی کامیابیاں اس کامقدر بن جاتی ہیں ۔اس موقع پر رابرٹ بوبی نے کہاکہ صدیقی لاثانی سرکار کی فلاحی خدمات سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرنے کی سعادت حاصل کررہاہوں کیونکہ اسلام انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے کادرس دیتاہے۔مرکزی اراکین تنظیم مشائخ عظام ومجلس شوریٰ کے اراکین نے اسلام قبول کرنے پر رابرٹ بوبی کومبارکباد دی اور دین حق پر استقامت کیلئے اس کیلئے خصوصی دعافرمائی ۔اس موقع پر ان کانیا اسلامی نام ''فیضان علی ''رکھاگیا ہے۔

اسلام قبول کرنا  

عیسائی لڑکی کا قبول اسلام

مخلو ق خدا کی خدمت کرنیوالے اللہ کے بہترین بندوںمیںشمار ہوتے ہیں۔ (صوفی مسعوداحمدصدیقی )
صدیقی لاثانی سرکار کے حسن اخلاق اورفلاحی خدمات سے بہت متاثر ہوئی ہوں۔ (نازیہ مسیح کاقبول اسلام کے وقت اظہارخیال)

7مسیحیوں کا قبول اسلام

صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار کی فلاحِ انسانیت کی کاوشوں سے متاثر ہو کر پچھلے ماہ11ہندوئوں اور 3عیسائیوں کے قبول اسلام کے بعد اس ماہ مزید 7مسیحیوں نے اسلام قبول کرلیا اور صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار کے ہاتھ پر بیعت کی سعادت بھی حاصل کرلی۔

رحیم یارخاں سے ہندولیڈر کاقبول اسلام

صدیقی لاثانی سرکار کی تبلیغ اسلام سے متاثر ہوکرضلع رحیم یارخاں سے ہندولیڈر کاقبول اسلام.
سچے گروکے توسط سے اللہ نے دل کوحقیقی شانتی دی ہے۔سماروجی فقیر بھگت (محمد صدیق)