51واں سالانہ مشائخ کنونشن و کنونشن کمیونٹی ورکرز 2005

مورخہ : 7جولائی بروز جمعرات 2005ء بمقام: پہاڑی والی گراونڈ، فیصل آباد
زیر اہتمام : تنظیم مشائخ عظام پاکستان ، لاثانی ویلفیئر فاونڈیشن،بین المذاہب امن اتحاد پاکستان
زیر صدارت: صو فی مسعود احمد صدیقی لا ثانی سرکار( امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان،چےئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان ولاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن)
مہمانان گرامی: پیر طریقت سید سعادت علی شاہ ( سجادہ نشین مرکزی دربار عالیہ چورہ شریف) ، پیر طریقت مخدوم سید شیر علی بخاری (سجادہ نشین آستانہ عالیہ سہر وردیہ دینہ شریف جہلم ) پیر طریقت ڈاکٹر خضر محمو داحمد قادری (خلیفہ مجاز پیر صاحب دیول شریف )،پیر طریقت پروفیسر زمان بادشاہ نقیبی (خلیفہ مجاز دربارعالیہ نقیب آبادقصور)،پیر طریقت سید شوکت علی شاہ چشتی ابوالعلائی(خلیفہ مجاز دربارعالیہ جہانگیریہ مرزاکھیل بنگلہ دیش )، ڈاکٹر خالد آفتاب سلہری (پریذیڈنٹ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آبزروراسلام آباد)، ڈاکٹر عنائت منور (بشپ گاسپل لیٹن سٹڈیز انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان )، شری رام تاتھ مہاراج (گدی نشین شری پنج مکھی مہاراج ہنومان مندر کراچی)،پیر طریقت صوفی فرزند علی صابری ( خلیفہ مجاز دربار صابریہ لاہور )،پیر طریقت احسان الحق ساجد نقشبندی (خلیفہ مجاز دربار عالیہ معصومیہ، کھاریاں )،پیر محمد حیات خان(مانسہرہ)،پیر محمد صادق چشتی(ساہیوال)،ملک اکرم سعید(صدر لا ثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن انٹرنیشنل،لاہور)
کنونشن کے مقاصد:استحکام پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے ، معاشرتی فرسودہ روایات کے خاتمے اور قومی بیداری شعور کے لیے مشائخ کی روحانی اور نظریاتی بصیرت اور تدبر سے کما حقہ استفادہ کرنے ،مشائخ کے مابین فکر ی ہم آہنگی کے فروغ اور متفقہ موثر و مضبوط لائحہ عمل کی تشکیل کیلئے محب وطن پاکستانیوں کودعوت فکرو عمل پیش کرناتھا۔ مذاہب عالم، انسانی حقوق کے انٹرنیشنل اداروں کے سربراہان ، مختلف دینی تنظیمات کے مابین افہام و تفہیم اور پاکستان کی سلامتی و بقاء کے لیے مل جل کر کاوشوں کے آغاز کی ضرورت کا احساس اجاگر کرنا تھا۔ تاریخی کنونشن میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد مر د کمیونٹی ورکرز اور پچاس ہزار سے زائد خواتین کمیونٹی ورکرز کے علاوہ تمام سلاسل کے مشائخ نے شرکت کی۔
کنونشن کے موقع پر اہم اعلانات:
)دو لاکھ سے زائد مرد و خواتین کمیونٹی ورکرز نے قائد روحانی انقلاب صدیقی لاثانی سرکار کی اپیل پر سودی لین دین ،سالگرہ ،بسنت کے خونی تہواروں ،فضول خرچی ،منگنی و شادی بیاہ پر نا چ گانا ،فائرنگ اور دیگر تمام فضول اور فرسودہ روایات کو ترک کرنے کا مشترکہ اعلان کرتے ہوئے آئندہ سادہ زندگی گزارنے ،فضول خرچی کو ترک کرنے کی کو شش کرنے اور دوسروں کے لئے آسانیاں پیدا کرتے ہوئے انسانیت کا ساتھ دینے کا عہد کیا ۔
) چاروں صوبوں ،شمالی علاقہ جات و آزاد جموں کشمیر اور وفاقی دارا لحکومت سمیت پورے پاکستان میں تمام سلاسل طریقت کے باقاعدہ خلافت یافتہ پیران عظام جن کا تعلق مرکزی آستانہ عالیہ چورہ شریف ،دینہ شریف ، دربار صابریہ ، دربار نقیب آباد ،دربار چشتیہ،آستانہ عالیہ ابوالعلائیہ، دربار معصومیہ ،دربار اوچ شریف،دربار سیہون شریف ،آستانہ عالیہ کرمانوالے سرکار ، آستانہ عالیہ دیول شریف ، آستانہ عالیہ جہانگیر یہ ، آستانہ عالیہ بیسہان شریف آزاد کشمیر سمیت،انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آبزرور،گاسپل لیٹن سٹیڈیز انسی ٹیوٹ ،مسلم مسیحی اتحاد پاکستان، ہندو اور سکھ کمیونٹی کے نمائندگان کی طرف سے جناب صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار کی قیادت پر اظہار اطمینان اور حمایت کا اعلان کیا گیا۔

سالا نہ مشائخ کنونشنز  

23 ویں سالانہ محفل ذکر و نعت و سماع ’’فروغ امن و استحکام پاکستان مشائخ و بین المذاہب امن اتحاد کنونشن2013 ء‘‘

23 ویں سالانہ محفل ذکرونعت وسماع بعنوان’’فروغ امن واستحکام پاکستان مشائخ وبین المذاہب امن اتحاد کنونشن 2013ء امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان، چیئر مین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان اور چیئر مین لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل، سرپرست اعلیٰ ماہنامہ لاثانی انقلاب انٹرنیشنل صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار کی زیر صدارت پہاڑی والی گراؤنڈ فیصل آباد میں 4جولائی 2012ء بروز جمعرات بعد از نماز مغرب تا فجر منعقد ہوئی۔