پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر اختر صاحب (سابق وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور)

آج حضرت صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب بھی مذاہب و مسالک کی تفریقات سے بالاتر ہو کر انسانیت کیلئے خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور اولیاء اللّٰہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس عظیم مشن پر گامزن ہیں ۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر اختر صاحب  (سابق وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور، صدرالمعصوم ٹرسٹ لاہور،سابق چیئرمین کامسیٹ گروپ آف کالجز لاہور،سابق ریذیڈنٹ ڈائریکٹر امریکن یونیورسٹی ان لندن )

دربارعالیہ موہری شریف کاخادم ہونے کے ناطے سے مجھے کچھ ماہ پہلے سلسلہ عالیہ نقشبندیہ چادریہ لاثانیہ کا تعارف کروایاگیا۔ حضرت صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کی انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے کی جانے والی کاوشوں کا جب پتہ چلا تو مجھے 1960سے پہلے کا زمانہ یاد آگیاجب جہلم کی پہاڑیوں میں ایک مردقلندر نے اس وقت جس فکر کی بات کی، آج وہی فکر حضرت مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب پیش کر رہے ہیں۔ اُس وقت کے مرد قلندرعظیم عالمی مبلغ اسلام قیوم پنجم حضرت خواجہ محمد معصوم صاحبؒ تھے ،آپ ؒ کی بارگاہ میں مختلف مسالک کے علماء کرام آتے تو آپ ؒ ان سے دربار عالیہ موہری شریف پر چادریں چڑھواتے، ان سے دعاکرواتے، اوراپنے پاس بٹھاکرحسن اخلاق کامظاہرہ فرماتے۔
 میں صوفی مسعوداحمدصدیقی مدظلہ العالی کیلئے دعاگوہوں کہ اللّٰہ تعالیٰ ان کے درجات مزید بلند فرمائے اور اللّٰہ تعالیٰ اس آستانہ عالیہ کومزید ترقی عطا فرمائے،آقاکریم ﷺ بھی یہاں مزیداپنی نظررحمت فرمائیں۔آمین

اسکالرز  

مفتی عاشق حسین صاحب (لاہور)

آقا ﷺ نے فرمایا اگرکوئی چاہے کہ وہ خداکی صحبت میں بیٹھے توصوفیا کی جماعت میں بیٹھ جائے تو اس کی صحبت ،صحبتِ خداہی ہے۔

علامہ پیر شاہد حسین گردیزی صاحب (لاہور)

قائد روحانی انقلاب و خادمِ مخلوقات صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کامشن خدمت اسلام ہے ،ہم اللّٰہ ورسولﷺ کوگواہ بناکر یہ اقرار کرتے ہیں کہ انشاء اللّٰہ ہم اپنی تمام زندگی ان کے مشن کے چوکیداراورپاسبان رہیں گے

پروفیسرپیر حافظ محمد نظیف چشتی صاحب (ایم فل اسکالر لاہور)

میرے مرشد کریم حضور صدیقی لاثانی سرکار صاحب کی روح مبارکہ عالم ارواح سے عالم ناسوت میں تشریف لائی، اسی لئے یہ جشن پاک اس نعمت کے ملنے کی خوشی میں منایا جارہاہے اورتاقیامت منایا جاتارہے گا۔ انشاء اللّٰہ

علامہ سرفراز احمد فریدی صاحب (پاکپتن شریف )

اللّٰہ تعالیٰ ہمیں حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار صاحب کے نقش قدم مبارک پر چل کر زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

پر و فیسر سید خور شید عا لم (چیئرپرسن سکا لر ز گروپ آف کالجز )

تنظیم مشا ئخ عظام اصلا ح معا شر ہ اور شر و کر پشن کے خا تمہ کیلئے تقدیر الٰہی بن کر سا منے آ چکی ہے