پیر طریقت سید سعادت علی نقشبندی چوراہی صاحب (سجادہ نشین مرکزی آستانہ عالیہ چورہ شریف )

لاثانی سرکار موجودہ دور میں اللہ رسول ۖ کے ظاہری و باطنی فیوض و برکات سے عالم انسانیت کو فیضیاب فرما رہے ہیں

    الحمد للہ! میرے آقا صلوة والسلام کے خصوصی توجہات کریمہ کے نتیجہ میں میرے برادرِ محترم لاثانی سرکار نے جو سفر شروع کیا ہے آج ہم اس گلستان کو اپنے پورے عروج پر دیکھ رہے ہیں اور میں یہ کہنے میں حق بجانب ہوں کہ     َ
یہ  شرعی  وفا  کے  چہرے، یہ میلاد ِ  پاک  کے  سہرے
محسوس  ہو  رہا  ہے  کہ  عاشقوں  کی  سر  زمین ہے
راہی  بھٹکنے  والے  منزل  یہیں  ملے  گی
سرکارِ  کل  جہاں  کا  دارالاماں  یہیں  ہے
    میرے دوستانِ محترم! اس سرزمین ہندوستان میں جہاں میرے آقا کے غلاموں کی کیمیا اثر نگاہوں نے اس وقت فضل و عرفان کے موتی بکھیرے آج بھی اس کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔ اس کا ثبوت آج ان لاکھوں عقیدت مند و مریدین کی آنکھوں سے عیاں ہونے والی وہ لازوال محبت ہے جو دائیں بھی دیکھتا تو عقیدت مندوں کا سیلاب ہے اور بائیں بھی دیکھتا ہوں تو مریدین کا ایک جمِ غفیر ہے اور میں یہ کہنے میں خوشی محسوس کررہا ہوں کہ یہ میرے حضور ۖ کا کرم ہی ہے۔ میرے آقا حضور ۖ کی نظر عنایت اور توجہات کریمہ کا نتیجہ ہے کہ آج جہاں مغربی دنیا، پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعہ فحاشی اور بے حیائی پھیلانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے ، وہاں میرے آقا کے منظور نظر لاثانی سرکار اپنی نگاہوں سے محبت کی کائنات تقسیم کررہے ہیں۔ میرے دوستانِ محترم! اس قحط زدہ دور میں عوام الناس کے علاوہ اتنی کثیر تعداد میں علماء و مشائخ کا یوں محبت بھرے جذبات کے ساتھ بیٹھنا بھی حضور  ۖ کی نظر عنایت ہی کا نتیجہ ہے۔یہاں دین بھی ہے، دنیا بھی، محبت بھی ہے، الفت بھی۔ یہ سب میرے برادرِ محترم لاثانی سرکار کی قیادت اور نسبت کا نتیجہ ہے۔ نسبت لاثانی بڑی چیز ہے یہ نسبت آپکو مبارک ہو۔
    میں آپ پر یہ واضح کرتا چاہتاہوں کہ یہاں بیٹھے ہوئے لاکھوں لوگ ہی اس در (آستانہ لاثانیہ) سے وابستہ نہیں بلکہ یہ تو گھروں میں بیٹھے ہوئے لاکھوں خاندانوں سے صرف ایک ایک فرد نے نمائندگی کی ہے۔ اب آپ خود اندازہ کرلیں کہ اسکے پیچھے محبتوں کا کیسا امنڈتا ہوا سیلاب ہے۔
٭…سیرت النبی کانفرنس میں 18 اپریل کو پیر سعادت علی صاحب  نے فرمایا! ''لاثانی سرکار موجودہ دور میں اللہ رسول ۖ کے ظاہری و باطنی فیوض و برکات سے عالم انسانیت کو فیضیاب فرما رہے ہیں اور تمام انسانیت کو بلا امتیاز مذہب و ملت امن و آتشی اور محبت کا درس دے رہے ہیں۔ جوآپ سرکار کے کامل و اکمل ہونے کا بین ثبوت ہے۔

مشاءخ کرام  

پیر سید احمد ندیم شاہ صاحب (کوآرڈنیٹرتنظیم مشائخ عظام پاکستان ۔لاہور)

دور حاضر میں اللّٰہ و رسولﷺ سے ملانے والی ہستی صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب ہیں

پیر محمد افتخار نقشبندی صاحب (کوآرڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام پاکستان ۔لاہور)

موجودہ دور میں اللّٰہ و رسولﷺ کی محبوب ہستی صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکارمد ظلہ العالی لوگوں کی فلاح و بہبود کے کام کررہے ہیں

پیر طریقت سید سیف الرحمن اخوند درویزہ صاحب (خلیفہ مجاز پیر سید عزیز شاہ مردان ،خیبر پختونخوا)

مجھے 1982ء میں ہی لاثانی سرکار سے روحانی طور پر ملاقات کا شرف حاصل ہوگیا تھا۔ جبکہ ظاہری طور پر ابھی لاثانی سرکار کو نہیں جانتا تھا۔

پیر طریقت ڈاکٹر خضر محمودقاضی صاحب ( دیول شریف)

ہم تمام مشائخ عظام اپنے قائد حضرت مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار کی قیادت پر مکمل اعتماد اور اظہارِ یک جہتی کا اعلان کرتے ہیں

پیر طریقت مولانا قاری عزیز الرحمن قادری نقشبندی صاحب رکن تنظیم مشائخ عظام پاکستان

حضرت لاثانی سرکار روحانیت و تصوف کے اعلیٰ مدارج پر فائز ہیں اور مجھے خود روحانی و باطنی طور پر اس کی اطلاع ہوئی ہے۔