پیر طریقت مخدوم شیر علی سہروردی صاحب (سجادہ نشین مخدوم لعل شاہ سہروردی دینہ شریف جہلم)
میں حضرت لاثانی سرکار کی فروغ اسلام کیلئے کی گئی کاوشوں کو حقیقتاً خراج تحسین پیش کرتا ہوں
''میں حضرت لاثانی سرکار کی فروغ اسلام کیلئے کی گئی کاوشوں کو حقیقتاً خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ میں یہاں خاص طور پر ذکر کرنا چاہتا ہوں انکی تحریک کا جس نے اسلام کو جدید اور ورسٹائل انداز میں پیش کیا۔''
کنونشن کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا! ''بلا شبہ آج چار دانگ عالم میں فیضان ِ لاثانی سرکار کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر اللہ عزو جل کے بے پناہ فضل و کرم کا مستحق بنا جارہا ہے اور بلا شہ وہ لوگ بھی مبارکباد کے مستحق ہیں،جو اس عظیم الشان محفل (کنونیشن ) میں موجود ہیں اور آج اس محفل میں شرکت میرے لئے بھی خوش بختی ہے کیونکہ خود غرضی اور مطلب پر ستی کے دور میں لاثانی سرکار کے پرچم تلے بہت بڑا اور عظیم الشان کام ہو رہا ہے اور جس کے بارے میں ہمارے محترم جناب پیر سعادت علی صاحب ( چورہ شریف) نے بھی فرمایا کہ وہ اس عظیم عالمگیر تنظیم کا سپاہی بننا اپنے لئے باعث ِ فخر سمجھتے ہیں۔ جناب محترم سید سعادت علی صاحب برصغیر پاک و ہند کے ایسے ولی ِ کامل ہیں، جنکی تاریخ کئی صدیوں پر محیط ہے۔ جن کا فیضان مدینہ شریف سے جاری ہے اور جنکی نظر التفات کئی دلوں کو رنگ دیتی ہے۔ اگر انہوںنے یہ اعلان فرمایا تو میں بھی اپنے آپ کو اپنے عقیدتمندوں اور مریدین کو لاثانی سرکار کے اس اعلان اس جہاد میں شامل کرتا ہوں اور اس موقع پر کسی کلمہ گو مسلمان کو بھی پیچھے نہیں رہنا چاہیئے۔ہم ''قائدِ انقلاب لاثانی سرکار'' کی آواز پر لبیک کہتے ہیں سب کو چاہیئے کہ وہ آپکے ساتھ تعاون کریں۔ تاکہ وہ خواب جو ہمارے بڑوں نے دیکھے انکو تعبیر مل سکے اور عالمِ اسلام اور خاص طور پر ملک پاکستان کیلئے باعث ِ فخر ہو۔'' آپ نے فرمایا!
''اس آستانہ عالیہ پر میں دیکھتا ہوں کہ لاثانی سرکار صاحب کی نظر جس طرف بھی پڑتی ہے، لوگوں میں زندگی کی لہر دوڑ جاتی ہے، انکے اندر ایک انقلاب برپا ہو جاتا ہے۔حضرت لاثانی سرکار اور انکے آستانہ عالیہ سے ہر آن جو فیضان جاری و ساری ہے اسکی تعریف کرتے ہوئے آپ نے فرمایا ! یہ حق و سچ کی شمع ہے اسی لئے یہاں شمع ِ رسالت ۖ کے پروانے جو ق درجوق آتے ہیں۔ کیوں نہ آئیں۔ بلاشبہ یہ وہ مے (فیض ) ہے جو َ
طیبہ سے منگائی جاتی ہے سینوںمیں چھپائی جاتی ہے
تو حید کی مے پیالوںسے نہیں نظروں سے پلائی جاتی ہے
یہاں اس بات کا بھی خاص طور پر ذکر کرونگا کہ یہاںآنے والوں کی مہمان نوازی مثالی ہے جو کہ اولیاء عظام کی خاص نشانیوںمیں سے ہے۔ اللہ تعالیٰ تا قیامت اس آستانہ عالیہ کو شادوآباد فرمائے ( آمین ثمہ آمین)''
دور حاضر میں اللّٰہ و رسولﷺ سے ملانے والی ہستی صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب ہیں
موجودہ دور میں اللّٰہ و رسولﷺ کی محبوب ہستی صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکارمد ظلہ العالی لوگوں کی فلاح و بہبود کے کام کررہے ہیں
مجھے 1982ء میں ہی لاثانی سرکار سے روحانی طور پر ملاقات کا شرف حاصل ہوگیا تھا۔ جبکہ ظاہری طور پر ابھی لاثانی سرکار کو نہیں جانتا تھا۔
ہم تمام مشائخ عظام اپنے قائد حضرت مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار کی قیادت پر مکمل اعتماد اور اظہارِ یک جہتی کا اعلان کرتے ہیں
حضرت لاثانی سرکار روحانیت و تصوف کے اعلیٰ مدارج پر فائز ہیں اور مجھے خود روحانی و باطنی طور پر اس کی اطلاع ہوئی ہے۔