غریب اور مستحق خواتین کیلئے امدادی کیمپ
لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن (رجسٹرڈ )انٹرنیشنل کے زیراہتمام غریب اور مستحق خواتین کیلئے امدادی کیمپ کا انعقاد
فلاح انسانیت اورخدمت خلق لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن کا نصب العین ہے۔محترمہ ناظرہ مسعود (چیئر پرسن لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن خواتین ونگ )
حقیقی ویلفیئرلوگوں کی اخلاقی و روحانی تربیت ہے تاکہ وہ پر امن اورخوشحال شہری بن سکیں۔محترمہ مہوش مسعود صاحبہ(مرکزی صدر لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن )
غریب اور دکھی انسانیت کی خدمت کر کے قلبی سکون میسر ہو تا ہے۔نغمہ بشیر (ایگزیکٹو ممبر لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن )
لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن کے پلیٹ فارم پر بلا تفریق رنگ و نسل انسانیت کی خدمت کی جارہی ہے۔محترمہ ظل ہما (ڈی ڈی او سوشل ویلفیئرحکومت پنجاب)
حکومتی سطح پر فلاحی تنظیموں کی حوصلہ افزائی سے غربت کیخلاف جہاد میں خاطر خواہ نتائج سامنے آسکتے ہیں۔محترمہ انجم سلیم (ایگز یکٹو ممبر لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن)
LWF کے پلیٹ فارم پر خواتین ایک باوقار شہری کے طور پر خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔محترمہ منیبہ احسان صاحبہ (ایگز یکٹو ممبر لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن)
( )گزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن غلام رسول نگر پیپلز کالونی نمبر 2 میں موسمی ملبوسات اور سلائی مشینوں کی تقسیم کیلئے غریب ،مستحق اور نادار خواتین میں امدادی کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔جسکی صدارت چیئرپرسن لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن محترمہ ناظرہ مسعود صاحبہ اور مرکزی صدر محترمہ مہوش مسعود صاحبہ نے کی۔جس میں درجنوں خاندانوں کو سردی کے ملبوسات اور سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں۔امدادی کیمپ کا مقصد غربت اور بے روزگاری کیخلاف خواتین کو معاشرے میں موثر کردارادا کرنے کے قابل بنانا ہے۔لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن کی چیئر پرسن محترمہ ناظرہ مسعود صاحبہ نے اس موقع پر کہا کہ ہمارا نصب العین دکھی انسانیت کی فلاح اور خدمت کرنا ہے۔اورگزشتہ تین دہائیوں سے لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن اس ضمن میں مصروف عمل ہے،سینکڑوں ادارہ جات اپنی مدد آپ کے تحت آج بھوک ،افلاس اور غربت کیخلاف مرد و خواتین میں یکساں اپنی خدمات سر انجام دے رہیں ۔موجودہ کیمپ بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ،سلائی مشینیں دینے کا مقصد بھی یہی ہے کہ اپنے گھروں میں رہتے ہوئے خواتین خود کفیل ہو جائیں۔آپ نے تنظیمی کارکنان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے فائونڈیشن کے جاری منصوبہ جات پر اطمینان کا اظہار کیا اور مزید بہتری کیلئے دعائیں بھی کیں۔مرکزی صدر لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن محترمہ مہوش مسعود صاحبہ نے اس موقع پر کہا کہ حقیقی ویلفیئر تو لوگوں کی اخلاقی و روحانی تربیت کا نام ہے جس کی بدولت مرد وخواتین پر امن اور خوشحال شہری بن سکتے ہیں۔ہماری فائونڈیشن کا مقصد ہی یہی ہے کہ ہر ممبر دوسروں کو نفع پہنچانے والا بن جائے ۔محترمہ نغمہ بشیر صاحبہ نے کہا کہ غریب اور دکھی انسانیت کی خدمت کر کے قلبی سکون میسر ہوتا ہے۔ اس طرح کے امدادی کیمپس کے قیام کا مقصد نیکی اور بھلائی کے کاموں کیطرف لوگوں کو آگاہی دینا بھی ہے۔ہم سب کو انسانیت کی جس قدر ہو سکے خدمت کرنی چاہیے۔ڈی ڈی او محکمہ سوشل ویلفیئر محترمہ ظل ہما صاحبہ نے کہا کہ لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن رجسٹرڈ انٹرنیشنل کے پلیٹ فارم پر بلا تفریق رنگ و نسل انسانیت کی خدمت کی جارہی ہے۔ایک سوشل ویلفیئر آفیسر کی حیثیت سے مجھے دلی طور پر بہت خوشی ہوئی ہے اور ایسا لگا کہ سوشل ویلفیئرکی اثر روح یہاں پر پریکٹس کی جارہی ہے۔محترمہ انجم سلیم صاحبہ نے کہا کہ حکومتی سطح پر فلاحی تنظیموں کی حوصلہ افزائی سے غربت و افلاس کیخلاف جہاد میں خاطر خواہ نتائج سامنے آسکتے ہیں۔اس ضمن میں محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کو آزاد اور مزید فعال کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ محترمہ منیبہ احسان صاحبہ نے کہا کہ لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن کے پلیٹ فارم پر خواتین ایک باوقار شہری کاکردار معاشرے میں ادا رکر رہی ہیں۔ جو بہت خوش آئند ہے۔ امدادی کیمپ میں50 سے زائد خاندانوں میں سردی کے ملبوسات اور سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں۔پروگرام کے اختتام پر مقررین نے چیئرمین لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ فلاح انسانیت کا جو شعور صدیقی لاثانی سرکار بیدار کر رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے اور اسی شعور بیداری کے زیر اثر لاکھوں مردو خواتین لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن کا حصہ بن چکے ہیں۔امدادی کیمپ میں فائونڈیشن کی مرکزی اراکین نے بھی شرکت کی جن میں محترمہ ثمینہ جنید صاحبہ،محترمہ صدیقہ مسعود صاحبہ ،محترمہ عظمیٰ معر اج صاحبہ، محترمہ سلطانہ ناصر صاحبہ ،محترمہ عطیہ ریحان صاحبہ،محترمہ عابدہ معراج صاحبہ ،محترمہ سمیرا رفاقت صاحبہ ،محترمہ اقصیٰ مختار صاحبہ شامل ہیں۔