مرکزی مجلس شوریٰ کااہم اجلاس(کرپشن مکاؤ ،ملک بچاؤ۔۔۔احتجاجی تحریک کااعلان)
مورخہ : 12دسمبر2011 بمقام :لاثانی سیکرٹریٹ39/4غلام رسول نگر فیصل آباد زیر اہتمام : تنظیم مشائخ عظام پاکستان
سرپرستی:حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار(امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان)
شرکائے اجلاس : تنظیم مشائخ عظام پاکستان،لاثانی ویلفےئر فاؤنڈیشن،بین المذاہب امن اتحاد پاکستان،ماہنامہ لاثانی انقلاب انٹرنیشنل اورآل پاکستان صوم وصلوٰۃ کمیٹی کے مرکزی عہدیداران سمیت امیران حلقہ،صدور،ناظمین سمیت مردوخواتین کی کثیر تعداد کی موجودگی میںآپ نے ملک گیر تحریک ’’کرپشن مکاؤ،ملک بچاؤ‘‘کوشروع کرنے کا اعلان کیاگیا۔
حضرت صوفی مسعوداحمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب (چےئرمین لاثانی ویلفےئر فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ)انٹرنیشنل
آپ نے کہاکہ ہمیں الیکشن کی جلدی نہیں کیونکہ سیاسی پارٹیوں کی انتہادرجے کی کرپشن نے اسلام اور پاکستان کو پوری دنیا میں بدنام کرکے رکھ دیا ہے ۔ عوام کو کرپشن،مہنگائی،بیروزگاری،ظلم وبربریت،ناانصافی سمیت دیگربے شمار مسائل سے دوچارکردیاہے۔ ہم پاک فوج اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور احتسابی عدالتیں قائم کریں، جہاں تمام کرپٹ لوگوں بشمول سیاستدانوں کے ان کے فوری احتساب کویقینی بنایاجائے اورن کی جائیدادیں ضبط کرنے کیساتھ ساتھ کرپٹ سیاستدانوں کو الیکشن کیلئے تاحیات نااہل بھی قراردیاجائے ۔تمام تنظیمات کے مرکزی عہدیداران اپنے قائد صوفی مسعوداحمد صدیقی کی سربراہی میں اس تحریک کوحتمی شکل دے رہے ہیں اور آئندہ چند دنوں تک اس کے لائحہ عمل کو الیکٹرونک اورپرنٹ میڈیا کے ذریعے جاری کردیاجائیگا۔