برما کے مظلوم مسلمانوں اور افواج پاکستان کے حق میں ریلی

تنظیم مشائخ عظام پاکستان ، بین ا لمذاہب امن اتحاد اور لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل کے زیرِ اہتمام مورخہ 14جون 2015ء بروز اتوار کو برما میں مسلمانوں پر جاری ظلم وستم کیخلاف اور آپریشن ضربِ عضب کے حق میں پُر امن احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

وزیر اعظم پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف اسلامی ممالک اور UNO کیساتھ مل کر کشمیر اور برما 
میں بدترین دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
(امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان ، قائدِ روحانی انقلاب صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار کا ریلی سے صدارتی خطاب)

تمام انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیر اور برما کے مسلمانوں کیلئے عملی کردار ادا کریں۔ (پیر سید احمد ندیم نقشبندی ضلعی کوآرڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام پاکستان)

تمام اسلامی ممالک برما کی حکومت سے اپنے سفارتی تعلقات فوری ختم کریں۔(پیر محمد افتخار نقشبندی ضلعی کوآرڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام پاکستان)

کشمیر اور برما کے مسائل کو عالمی میڈیا فوری اجاگر کریں۔(مسز ظلِ ہما صوبائی صدرخواتین ونگ لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن)

تمام اسلامی ممالک اقوام متحدہ کیساتھ مل کر فوراََ کشمیر اور برماء میں مسلمانوں کے قتلِ عام اور کھلی دہشت گردی کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کریں۔(مسز روبینہ عامر ضلعی صدرخواتین ونگ لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن )


تنظیم مشائخ عظام پاکستان ، بین ا لمذاہب امن اتحاد اور لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل کے زیرِ اہتمام مورخہ 14جون 2015ء بروز اتوار کو لاہور ہائی کورٹ سے اسمبلی ہال تک کشمیر اور برما میں مسلمانوں پر جاری ظلم وستم کیخلاف اور آپریشن ضربِ عضب کے حق میں پُر امن احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور بین المذاہب امن اتحاد کے چیئرمین قائدِ روحانی انقلاب صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب نے کی۔ ریلی میں سینکڑوں مردوں وخواتین، بچے ، طلباء وطالبات اور مشائخ عظام سمیت دیگر مذاہب کے راہنما بھی شریک تھے۔ ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر ، برما اور افواجِ پاکستان کے حق میں نعرے درج تھے۔ لاہور ہائی کورٹ سے پنجاب اسمبلی چوک پہنچنے پر شرکاء سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور بین المذاہب امن اتحاد کے چیئرمین قائدِ روحانی انقلاب صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب نے کہاکہ ہم وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے فی الفور مطالبہ کرتے ہیں کہ جس طرح دہشت گردی کیخلاف جاری آپریشن ضربِ عضب کا فیصلہ کر کے عوام کے دل جیتے اور عملی جہاد میں اپنا موثر کردار ادا کررہے ہیں اسی طرح کشمیر اور برما میں جاری مسلمانوں کے وحشیانہ قتل عام اور کھلی دہشت گردی کیخلاف بھی اپنا موثر کردار ادا کریں، تنظیم مشائخ عظام پاکستان ان کیساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ اور اسلامی ممالک مل کر کشمیر اور برما میں جاری ظلم وستم فوری بند کروانے اور کشمیریوں کو اُن کا حق خود ارادیت دلوانے میں اپنا مرکزی کردار ادا کریں۔ تنظیم مشائخ عظام پاکستان نے سابقہ حکومتوں کو دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے لاتعداد تجاویز دیں جنہیں نظر انداز کیا جاتا رہا اگر ان تجاویز پر عمل کیا جاتا تو آج پاکستان سے دہشت گردی اور فرقہ واریت کا مکمل صفایا ہوچکا ہوتا۔ بھارتی وزیرِ اعظم کے بیان پر شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مخالف بیان عالمی امن تباہ کرنے کے مترادف ہے۔ ایسے بیانات سے قیام امن کیلئے جاری کوششیں متاثر ہوتی ہیں۔ تنظیم مشائخ عظام پاکستان ہمیشہ سے عالمی امن کی خواہاں ہے اقوامِ متحدہ سمیت پوری دنیا کی انسانی حقوق کیلئے کردار ادا کرنے والی تنظیمیں کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلانے کیلئے اپنا موثر کردار ادا کریں اور انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں کہ جب کشمیر آزاد ہوکر مسلمانوں کو مل جائے گا۔
انہوں نے مزیدکہا کہ برما کی حکومت مسلمانوں پر جاری ظلم و ستم کو فوری طور پر بندکروائے اور اللہ کے عذاب سے ڈرے اگر مسلمانوں پر ظلم وستم بند نہ کیا گیا تو وہ قہرِ الٰہی کیلئے تیار ہو جائیں۔ تمام مذاہب و مسالک کے لوگ بین المذاہب امن اتحاد اور تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے پلیٹ فارم پر متحد ہوچکے ہیں اور 23جولائی 2015ء کو فیصل آباد کے وسیع و عریض پہاڑی گراؤنڈ میں سالانہ کنونشن 2015ء کے موقع پر پاکستان بھر سے مردوخواتین کی کثیر تعداد شریک ہو کر پاکستان سمیت پوری دنیا میں ظلم وستم ، نا انصافی کیخلاف ا ور کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت دلوانے کیلئے عملی تحریک کا آغاز کریں گے۔ جس کے ذریعے حکومت کے مثبت اقدامات پرساتھ دینے کے علاوہ برائیوں و خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے افواجِ پاکستان کے دلیرانہ اور محب وطن خدمات پر خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔
ریلی کے اختتام پر تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب نے ملکی سلامتی اور ترقی وخوشحالی کے لیے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا کہ یا اللہ! جہاں جہاں مسلمانوں پر ظلم وستم ہو رہا ہے انکی مدد فرما اور جو ظلم وستم کر رہے ہیں ان کی گرفت فرما۔
ریلی میں پیر ڈاکٹر محمد ارشد نقشبندی ، پیر سید احمد ندیم نقشبندی، پیر محمد افتخار نقشبندی، پیر حاجی افتخار احمد نقشبندی، پیر سید عدنان اکرم نقشبندی، پیر محمد رمضان نقشبندی، پیر ڈاکٹر الیاس قادری نقشبندی، پیر خالد حنیف نقشبندی، پیر محمد راشد نقشبندی، صاحبزادہ محمد نعیم نقشبندی، محمد اسلم نقشبندی، محمد عاصم نقشبندی ، امجد اقبال نقشبندی، ڈاکٹر محمد سلیم نقشبندی، صباح محمود نقشبندی، محمد جاوید اقبال نقشبندی، میاں محمد طارق نقشبندی، محمد آصف نقشبندی سمیت دیگر لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کمیونٹی ورکرز، امیرانِ حلقہ اور تمام مکاتبِ فکر سے وابستہ مردوخواتین کثیر تعداد میں شریک تھے۔

فلاحِ انسانیت  سیمینار ،کانفرنسز،ریلیاں