محفل نعت( انڈیا)
شاہین نگر حیدر آباد میں متین نقشبندی کے گھر میں عظیم الشان محافل پاک بسلسلہ ’’مولائے کائنات علی المرتضیٰؓ ‘‘اور’’ شب معراج ‘‘منعقد کی گئیں۔
بھارت میں لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کی طرف سے غریب اورمستحق افراد کی بے لوث خدمات سمیت روحانی تعلیم وتربیت کاسلسلہ تیزی سے جاری وساری ہے
سیدہ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ عقیدت کے طو رپرحیدرآبادمیں مسافروں اورپیاسے لوگوں کیلئے ٹھنڈے پانی کامستقل انتظام کیاگیاہے
شاہین نگر حیدر آباد میں متین نقشبندی کے گھر میں عظیم الشان محافل پاک بسلسلہ ’’مولائے کائنات علی المرتضیٰؓ ‘‘اور’’ شب معراج ‘‘منعقد کی گئیں۔
حیدرآباد کے مختلف شہروں میں ہفتہ واراورماہانہ لنگر شریف تقسیم کرنے کاسلسلہ بدستورتیزی سے جاری وساری ہے۔
عثمانیہ ہسپتال میں مسافروں ،غریبوں اورمستحقین بالخصوص غریب مریضوں میں لنگر تقسیم کرنے کا سلسلہ مستقل بنیادوں پرجاری ہے۔
دورحاضرکے عظیم روحانی پیشواوچےئرمین لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارکی ولولہ انگیز قیادت میں لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن کے لاکھوں مردوخواتین اپنی مددآپ کے تحت پاکستان اورپاکستان سے باہر بیرون ممالک میں مخلوق خداکی بے لوث خدمت کاسلسلہ تیزی سے جاری وساری ہے ۔ہم خوش نصیب ہیں کہ اس مادیت پرستی کے دورمیں صدیقی لاثانی سرکارجیسی عظیم ہستی کی سنگت اورنسبت پاک عطا ہوئی،آپ کی سنگت اورنسبت نے مادیت پرستی سے بھرپور دلوں میں انقلاب پیداکرکے اللہ ورسولﷺ اوران کے محبوبوں سے عشق ومحبت کاجذبہ پیداکردیا ہے ۔ان خیالات کااظہاربھارت میں لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے کوآرڈینیٹر انجینئر محمد عمران نقشبندی نے بھارت میں فاؤنڈیشن کے تحت تیزی سے جاری فلاحی سرگرمیوں کی لاثانی سیکرٹریٹ فیصل آبادبھیجی جانیوالی رپورٹ میں کیا۔حیدر آباد میں سیدہ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ عقیدت کے طو رپرحیدرآبادمیں مسافروں اورپیاسے لوگوں کوٹھنڈاپانی پلانے کامستقل بنیادوں پرانتظام کیاگیا ہے ، شاہین نگر حیدر آباد میں متین نقشبندی کے گھر میں عظیم الشان محافل پاک بسلسلہ ’’مولائے کائنات سیدنا علی المرتضیٰ شیر خداؓ ‘‘اور’’ شب معراج ‘‘منعقد کی گئیں،جن میں لوگوں کی کثیر تعداد نے روحانی فیوض وبرکات حاصل کئے،حیدرآباد کے مختلف شہروں میں ہفتہ واراورماہانہ لنگر شریف تقسیم کرنے کاسلسلہ بدستورتیزی سے جاری وساری ہے، عثمانیہ ہسپتال میں مسافروں ،غریبوں اورمستحق بالخصوص غریب مریضوں میں لنگر تقسیم کرنے کا سلسلہ مستقل بنیادوں پرجاری ہے۔اس موقع پر ہسپتال کے عملے سمیت تمام لوگوں نے لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن کے اس بے لوث جذبہ خدمت کوسراہااوردل کی اتھاہ گہرائیوں سے ڈھیروں دعائیں دیں۔انہوں نے مزید کہاکہ صدیقی لاثانی سرکاربالخصوص پاکستان اوربالعموم تمام انسانیت کیلئے نعمت عظمیٰ ہیں ،جن کی تعلیمات سے بلاامتیاز تمام مذاہب ومسالک کے لوگ بھرپور مستفید ہورہے ہیں۔زندگی کے ہر شعبہ میں انسانیت پہلے مذاہب بعد میں کاعملی درس دیا جارہاہے ،شریعت ،طریقت ،حقیقت اورمعرفت کا علم عطا کیا جارہاہے ،یہ وہ علم حقیقی ہے جو اللہ تعالیٰ صرف اپنے محبوب اولیاء اورفقراء کوعطا فرماتاہے ،نماز پنجگانہ کی پابندی،جھوٹ،بہتان ،رزق حرام اوراولیاء اللہ کی گستاخی سے بچنے کی سنہری تعلیمات سے لوگوں کی زندگیوں میں انقلاب برپا ہورہاہے ،سیدالانبیاء حضور نبی کریم روف الرحیم ﷺ کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ درودوسلام کی پابندی سے عشق مصطفی ﷺ کی شمع نے قلب وروح کومعطراورمعنبرکردیا ہے۔اللہ تعالیٰ کے حضور یہ دعاہے کہ ہمارا مالک ومعبود !ہمیں اپنے ایسے محبوب اورحبیب مومن مقربین کی نسبت پاک پر دائمی استقامت عطا فرماکرہمیں اپنے مزید پسندیدہ کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین