صدر زرداری نامنظور

صدر زرداری نامنظور ہوچکے ،نااہل و کرپٹ سیاستدانوں کی پشت پناہی کرنیوالے اہلکاربھی مشکلات کاشکار ہوں گے۔

جنوری 2012کومجلس شوریٰ کے اجلاس میں صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے فرمایا کہ اسلام کی نشاۃ ثانیہ ،ملک وملت کی سلامتی اور استحکام کے سلسلے میں گزشتہ تین دہائیوں سے کاوشیں کررہے ہیں۔ہم نے اس دوران تمام حکومتوں کے مختلف اہلکاروں سے بالمشافہ،بذریعہ خطوط و میڈیا ملکی استحکام ،خوشحالی اورعوامی مسائل کے حل کیلئے رابطے کئے اور تجاویز دیں جن کامکمل ریکارڈ موجودہے۔ہماری طرف سے صدر زرداری نامنظور ہوچکے اور،نااہل وکرپٹ سیاستدانوں کی پشت پناہی کرنیوالے اہلکاربھی شدید مشکلات کاشکار ہوں گے۔ ہم نے میڈیا پر سیمینارز اور ریلیوں کے ذریعے مختلف فورمز پر احیائے دین اور ملک وقوم کی بہتری کیلئے تجاویز دینے کیلئے رابطے کئے مگر افسوس کہ حکومت نے عوامی مسائل کی طرف توجہ دینے اور آئین وقانون کی پابندی کرنے کی بجائے اپنے ذاتی مفاد کوسامنے رکھا۔2010کے آغاز میں تنظیم مشائخ عظام کی مرکزی مجلس شوریٰ نے مشائخ عظام سے مشاورت کے بعد متفقہ فیصلہ کیاتھاکہ حکومت ملکی خودمختاری کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے ،ترجیحات کے غلط تعین اور عوامی مسائل سے لاتعلقی نے حکومت کوسیاسی اور معاشی محاذ پر بدترین ناکامی اور عوام کوبدحالی سے دوچار کردیا ہے۔جس کے پیش نظر حکومت پر عدم اعتماد کااظہار کیاگیا ۔نومبر 2010میں ہم نے کہا تھا کہ’’اگر دہشت گردی ،کرپشن اور ریکارڈ توڑ مہنگائی کوکنٹرول نہ کیاگیا تو حکومت تبدیل کردی جائیگی ۔میں نے 1988ء تا 2008ء تک تمام حکومتوں کے متعلق جتنی بھی پیشین گوئیاں دی تھیں وہ حرف بہ حرف پوری ہوئیں۔ہم نے مارچ 2010ء میں مہنگائی ،کرپشن ،بیروزگاری اور ناقص حکومتی کارکردگی کی وجہ سے حکومت پر عدم اعتماد کیاتھا۔بالآخر نومبر 2010 میں ہم نے حکومت پر مکمل عدم اعتماد کااظہارکردیا۔

مشائخ عظام اور پالیسی سازی  

ملک کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے ذمہ دار

ملک کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے ذمہ دار تمام سیاسی جماعتوں اور حکومتی اداروں میں موجود کرپٹ افرادہیں۔

حکومت کی ناقص پالیسیا ں

حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کی معاشی حالت انتہائی خراب ہے ۔

محب وطن لوگوں کومیدان عمل میں آنا ہوگا

روٹی ،کپڑا اور مکان تو چھین چکے ہیں پھر بھی حکومت کررہے ہیں، ہمیں ان لٹیروں کوروکنا ہوگا ۔

فرقہ واریت

پنجاب حکومت کے کچھ وزرا ور مشیر فرقہ واریت کو ہو ا دے رہے ہیں۔