نمازی بنا دیا
میرے پیر و مرشد جناب صدیقی لاثانی سرکار صاحب خواب میں تشریف لائے اور مجھے بازو سے پکڑ کر فرمایا اٹھو اور نماز پڑھو۔
سید حسین بخاری (ملتان شریف ) سے بیان کرتے ہیں کہ جون 2017ء میں سلسلہ عالیہ نقشبندیہ چادریہ لاثانیہ میں بیعت کی سعادت حاصل کی۔ سالانہ محفل پاک بسلسلہ جشن ولادت صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب 2017ء کے موقع پر حاضری دینے کے بعد میں فیصل آباد شریف میں اپنے رشتہ داروں کے گھر چلا گیا۔ مورخہ 7اگست بروز سوموار کو دوپہر کے وقت میری آنکھ لگ گئی ، میں سویا تو میری قسمت جاگ گئی۔ خواب میں دیکھتا ہوں کہ میں سورہا ہوں اور میرے پیر و مرشد جناب صدیقی لاثانی سرکار صاحب خواب میں تشریف لائے اور مجھے بازو سے پکڑ کر فرمایا اٹھو اور نماز پڑھو۔ میں اٹھ گیا اور قبلہ صدیقی لاثانی سرکار صاحب کے پیچھے چلنا شروع کردیا۔ قبلہ صدیقی لاثانی سرکار صاحب خانہ کعبہ شریف میں تشریف لے گئے اور امامت فرمائی۔ ہم نے نمازِ ظہر ادا کی ۔ نماز ادا کرنے کے بعد جب میں نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو تمام مخلوق سفید لباس اور سر پر سلسلہ عالیہ کے تاج مبارک پہنے ہوئے وہاں موجود تھی۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔
جب میں اٹھا تو میری بیوی نے کہا کہ آپ نے تو نماز پڑھنی تھی۔ تو میں نے کہا میں تو قبلہ صدیقی لاثانی سرکار صاحب کے ساتھ خانہ کعبہ میں نماز پڑھ آیا ہوں۔ یہ سن کر میری بیوی بہت خوش ہوئی۔ اس کے بعد میں نے اپنی ظہر کی نماز ادا کی۔ یہ سب میرے آقا قبلہ صدیقی لاثانی سرکار صاحب کا کرم ہے ورنہ ہم اس قابل کہاں۔
لاثانی سرکار صاحب کی نظر کرم کی بدولت مجھے نشہ آور برائیوں سے نجات مل گئی۔ میں نماز پنجگانہ باجماعت ادا کرنے لگا۔