خصو صی محفل ذکر و نعت بسلسلہ امیر مومنین امام المتقین سیدنا امام حسین ؑ
ابوالفیض صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار مدظلہ العالی نے لاثانی سیکرٹریٹ پر منعقدہ عظیم الشان’’ محفل پاک حسینی ؓ ‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے سیدالشہداامام عالی مقام حضرت امام حسینؓ کوتمام خزانوں کامالک ومختاربنادیا،آپؓ آج بھی نواز رہے اورتاقیامت نوازتے رہیں گے،کیونکہ جوہستی جتنی عظیم المرتبت ہوتی ہے اس سے اتنی بڑی آزمائش لی جاتی ہے ،امام اہلبیت امام حسینؓ اپنے مشن میں کامیاب ہوئے ،میدان کربلامیں آپؓ کی بارگاہ اقدس میں تمام صاحب ڈیوٹی درویش اورفرشتے حاضرخدمت ہوئے ،آپؓ اپنی ایک نظرسے طاغوتی طاقتوں کوصفحہ ہستی سے ختم کرسکتے تھے ،تمام اختیارات ہونے کے باوجود راضی بارضارہے۔مرناتوہرانسان نے ہی ہے مگرافضل ترین موت شہادت کی موت ہے ،جو شہادت کی خواہش رکھتاہے ،اللہ تعالیٰ اسے ضرور مرتبہ شہادت عطافرماکرامام عالی مقام امام حسینؓ کے گروہ میں شامل کردیاجاتاہے،مگرشرط یہ ہے کہ بندے کا اپنی طلب میں مخلص اورنیت کاسچا ہونابہت ضروری ہے کیونکہ مخلص بندے ہی کامیاب ہوتے ہیں ،شہید زندہ ہوتاہے کیونکہ شہادت کے وقت جولذت اس کو نصیب ہوتی ہے ،اسی لذت کے حصول کیلئے اللہ تعالیٰ کے پوچھنے پر شہید باربارعرض گزارہوگاکہ اے میرے مالک ومعبود!مجھے پھر دنیا میں بھیج تاکہ میں پھر شہادت کی لذت حاصل کروں،ایسی عظیم المرتبت ہستیوں کاذکرپاک کرنے سے ہی بندے کے گناہ معاف کردئیے جاتے ہیں ،ان کے نام پاک کی اتنی برکت ہوتی ہے ۔یہ ہستیاں اپنے وارثین کو آج بھی پوری شان وشوکت کیساتھ نواررہی ہیں اوریہ سلسلہ تاقیامت جاری وساری رہیگا،اپنے اس فقیر کو’’ابوالفیض ‘‘سمیت بے شمارعطاؤں سے نوازاہے اورمیرے سلسلہ کوبھی نوازرہے ہیں ،کیونکہ اللہ تعالیٰ لاثانی ہے ،حضورپاک ﷺ بھی لاثانی ہیں ،چاروں خلفائے راشدینؓ بھی لاثانی ہیں،سید الشہداامام عالی مقام امام حسینؓ بھی لاثانی ہیں،یہ انہی کی عطاہے کہ انہوں نے اپنے اس فقیرکوبھی ’’لاثانی سرکار‘‘کی عطا سے نوازاہے۔ شرکائے محفل کیلئے لنگر شریف کے خصوصی اوروسیع انتظامات کئے گئے ،صدیقی لاثانی سرکارکی تعلیمات کی روشنی میں ملک بھر میں امسال بھی محافل پاک حسینی ؓ اورلنگر حسینی ؓ کاسلسلہ جاری وساری ہے۔