مرکزی مجلس شوریٰ کااجلاس(مخلص حکمرانوں کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا)
مورخہ :مئی 2012 بمقام :لاثانی سیکرٹریٹ زیر اہتمام : تنظیم مشائخ عظام پاکستان
زیرصدارت : صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکا رصاحب (امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان )
حضرت صدیقی لاثانی سرکارصاحب کاخطاب اورمجلس شوریٰ کے اراکین کا مشترکہ بیان
محترم صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارصاحب (امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان )
آپ نے کہاکہ یااحکم الحاکمین ہمیں اسلام اور پاکستان سے محبت کرنیوالے مخلص ور محب وطن حکمران عطا فرما،کرپشن اور غداری کرنیوالوں کو ذلیل وخوار کر۔آمین !اللہ ملکی حکمرانوں کواللہ کے انعام یافتہ بندوں سے رہنمائی حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔اس اہم اجلاس میں کرپٹ اور غدار لوگوں کے خلاف نکالی جانیوالی ملک گیر تحریک کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا ۔ اسلام اور پاکستان کونقصان پہنچانے والے ذمہ داروں اور کرپٹ لوگوں کے خلاف فیصل آباد میں جمعہ کونکالی جانیوالی ریلی کیلئے بھرپورتیار یاں کی جارہی ہیں۔یہ بھی فیصلہ کیاگیاکہ عدلیہ سیاست دانوں اورمختلف محکمہ جات میں کرپٹ عناصر کیخلاف ازخود نوٹس لے ۔پاک فوج عدلیہ کے فیصلوں پر نااہل حکمرانوں کیخلاف فوری کاروائی کروانے میں اپنا بھرپورکرداراداکرے
عوام الناس کو اپنی نسلوں کے مستقبل کیلئے نیک اور مخلص حکمرانوں کے حق میں فیصلہ کرنا ہو گا۔صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار
جنرل سید پرویز مشرف کا نواز حکومت الٹنے کا اقدام پاکستان کے مفاد میں تھا۔ اس معاملے میں جنرل مشرف کو ہرگز نہ پھنسایا جائے۔ جنرل مشرف قوم کے غدار نہیں ہیں۔ (صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار ۔ امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان)
جس طرح پیپلز پارٹی کی حکومت کو برطرف کرنے والے صدر فاروق لغاری غدار نہ تھے اسی طرح
مشرف کا12اکتوبر والا اقدا م بھی وقت کی ضرورت تھا اور غداری کے زمرے میں نہیںآتا۔صوفی مسعوداحمدصدیقی
بیروزگاری،مہنگائی،دہشت گردی کے باعث پاکستان مسائل میں مبتلا ہوا ، پرویز مشرف کی وجہ سے نہیں۔صاحبزادہ احمد رضا قصوری
صدیقی لاثانی سرکارایسے صاحب اختیار اللہ کے درویش ہیں جوپاکستان کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتے ہیں۔پیر طریقت احسان الحق معصومی نقشبندی